لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اس کی بہت سی جہتیں ہیں، ہمیں اس کا سیاسی حل نکالنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حوالے سے افواج پاکستان اور پاکستان کی عوام نے ناقابل یقین حد تک قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسنگ پرسنز پر پہلا قدم پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں لیا گیا پھر سپریم کورٹ نے اس معاملے کو اٹھایا اور کمیشن بنایا گیا، پھر جب کمیشن نے کام شروع کیا تو اس سے لے کر آج تک کوئی 10 ہزار 200 کیسز لاپتا افراد کے کمیشن میں گئے اور 8 ہزار کے قریب کیسز حل طلب تھے وہ حل ہوئے اور ابھی 23 فیصد زیر التوا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں تو وزیر اعظم نے کابینہ میں فیصلہ کیا اور کمیٹی بنائی اور اس میں حکومت میں شریک تمام پارٹیوں کو نمائندگی دی گئی، میں بھی اس میں شامل تھا، شازیہ مری تھیں، رانا ثنا تھے، بلوچ جماعتوں کے نمائندے موجود تھے تو ہم نے کوئٹہ جاکر بھی کام کیا اسٹیک ہولڈرز سے ملے۔

انہوں نے بتایا کہ عبوری حکومت کے دور میں بھی میں نے رپورٹ منگوائی اور دیکھا، عبوری حکومت قانون سازی نہیں کرسکتے تو اس معاملے میں تعطل آیا مگر اب دوبارہ ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر اس پر کام کرنے جارہے ہیں، کمیٹی کو دوبارہ بنایا جائے گا اور یہ کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا حکومت کی اس مسئلے کو حل کرنے کے عزم میں کوئی کمی نہیں، لیکن یہ 4 دہائیوں پر محیط معاملہ ہے جو جلد بازی یا سوشل میڈیا سے یا عدالتی احکامات سے بھی ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا، اگر آپ بات کریں کہ حکومتی ادارے اس میں ملوث ہیں تو اس کو ایک دم مسترد نہیں کیا جاسکتا لیکن دیکھنا ہے کہ اس پر کوئی شواہد موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا سوال یہ کہ کیا رپورٹس 100 فیصد درست ہیں تو اس میں بھی یہی ہے کہ رپورٹس درست بھی ہوتی ہیں مگر ایک طرف یہ بھی دیکھا گیا کہ جو لوگ مسنگ پرسنز میں شامل تھے تو اکثر رپورٹس آئی کہ وہ تو جیل میں ہیں، یہ معاملہ آسان نہیں اس کی بہت سی جہتیں ہیں، ہمیں اس کا سیاسی حل نکالنا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے دہشتگردی میں قربانیاں دی ہیں تو ان ساری چیزوں کو ہم نے دیکھ کے چلنا ہے۔

بعد ازاں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس ملک میں دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے ورثا کو شدید تحفظات ہیں، حکومت نے اس معاملے پر بڑا کام کیا، ہم اسے حل کرنے کا عزم رکھتے ہیں، اس پر کام ہورہا ہے، یہ انتظامی کام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹا گیا مگر اللہ کے فضل سے مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں کلین سوئپ کیا، پاکستانی قوم نے جھوٹ کا بیانیہ مسترد کیا ہے، عمر ایوب نے ایس ایچ او کی بات کی تو اگر بات یہاں تک آگئی تو سیاست کے علاوہ کوئی کام کریں۔

مشہور خبریں۔

سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ

مشیر خزانہ کا پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول پر

پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام سے منایا جاتا ہے

?️ 16 مئی 2022پاکستان(سچ خبریں)پاکستان میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکا کے نام

جنگ جاری رہے گی تو صیہونی ریاست کی تباہی کا خطرہ ہے؛صیہونی فوج کے سربراہ کا انتباہ

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:ایک عربی اخبار نے لکھا ہے کہ صیہونی فوج کے سربراہ

صیہونی حکومت کی موجودگی خطے کے بدقسمتی ہے: امیر عبداللہیان

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے

ٹرمپ: میں نے نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کارروائی سے خبردار کیا تھا

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ ایران

غزہ کے شعبہ صحت کے تباہی کے قریب پہنچنے کا انتباہ، بجلی کے جنریٹر بند ہونے کا خطرہ

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:غزہ کی طبی امدادی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن

ٹرمپ غزہ کے عوام کو کہاں ہجرت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟ 

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے