?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے قو میں غریب اس لئے نہیں ہوتی کہ وسائل کی کمی کا سامنا ہے بلکہ غریب اس وقت ہوتی ہیں جب ان کا اپنا سربراہ وزیراعظم پیسہ چوری کرتا ہے نوجوانوں کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہے۔
اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک ایک چیز کے 40،40سال پرانے کاغذات دیئے پہلے انھوں نے اسمبلی میں جھوٹ بولا پھر قطری خط آگیا وہ فراڈ نکلا، پھر کیلبری فونٹ آگیا وہ بھی فراڈ نکلا اب تک نہیں بتاسکے کہ لندن کے 4فلیٹ کن پیسوں سے خریدے گئے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں فنکشن ہوتا ہے تو چیف جسٹس سپریم کورٹ کو بلایا جاتا ہے اس فنکشن میں تقریر وہ کرتا ہے جو ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے پوچھا گیا لندن کےفلیٹس کہاں سے آئے تو پہلے آیا ’’کیوں نکالا‘‘ دوبارہ پوچھالندن فلیٹس کہاں سےآئےپھرعدلیہ کونشانہ بنایاگیا عدلیہ اوراداروں پرتنقیدکی گئی،میں توان کی نظرمیں ہوں ہی برا۔
انہوں نے کہا تقریب میں چیف جسٹس کو مدعو کیا گیا اور خطاب ایک مفرور کرتا ہے لاہورمیں فنکشن ہوتاہےتوچیف جسٹس سپریم کورٹ کو بلایا جاتا ہے فنکشن میں تقریروہ کرتاہےجوملک سےجھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے جب ایک قوم کی اخلاقیات ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے لندن کےفلیٹس کہاں سےآئےیہ اب تک نہیں بتاسکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ فخر یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ہے ہر شہری کو ہم ہیلتھ انشورنش دے رہے ہیں پنجاب میں جنوری سے ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس ملےگی جس میں 7سے 10لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال سے علاج کرایا جا سکےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل ہےکامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے کا موقع ملے ہے نوجوان قرضے سے اپنا کاروبار شروع کرسکتے ہیں، نوجوانوں کو کامیابی تب ہوگی جب وہ برے وقت سے سیکھیں گے اور محنت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
قدس بٹالین کی صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں
جنوری
دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی
جون
صیہونیوں کا مغربی پٹی پر حملہ
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے آج صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں
جون
فوزیہ صدیقی کی امریکی جیل میں عافیہ سے ایک بار پھر ملاقات طے پا گئی: وکیل
?️ 24 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید اپنی بہن
نومبر
ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں، وزیراعظم
?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال
مارچ
سوئس اخبار کی رپورٹ: متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ مستحکم اور کشیدگی سے پاک تعلقات اور تعاون ہے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: سوئس اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے: متحدہ عرب
جون
مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں
جنوری
سعودی عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی کا مظاہرہ؛خاتون سماجی کارکن کو18 سال قید
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے اس ملک
ستمبر