قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے خود بھی جواب دئیے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمانی کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کا اہم اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں قومی پارلیمانی وسیاسی قیادت، چئیرمین سینٹ، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی ، دفاع سے متعلق قومی اسمبلی وسینٹ کی مجالس قائمہ کے اراکین، وفاقی وزرا، صوبائی وزرا ئے اعلیٰ کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلی ، وزیراعظم آزاد ریاست جموں وکشمیر اور آرمی چیف اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارکان پارلیمنٹ کے سوالات کے خود بھی جواب دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی سے مذاکرات، سابق فاٹا کی ترقی اور اہم قومی سلامتی امور پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی ملٹری آپریشنز نے الگ الگ بریفنگز دیں۔

آرمی چیف اس موقع پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ارکان سے کہا وہ جو مرضی چاہے سوال کریں جو کہ آج کے ایجنڈے سے متعلق ہو۔

ارکان نے بھی قومی سلامتی اور افواج پاکستان کے آپریشنل اور پشہ وارانہ امور پر کھل کر سولات کیے۔قبل ازیں بتایا گیا کہ قومی سلامتی سے متعلق پارلیماٹی کمیٹی کے اِن کیمرہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کم و بیش پانچ گھنٹے کے دورانیے پر محیط تھا۔اجلاس ان کیمرہ تھا اس لیے میڈیا کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی تھی لیکن اجلاس کے بعد شرکاء نے اجلاس کے اختتام پر روانگی کے وقت پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر موجود میڈیا کے نمائندوں کو اجلاس سے متعلق سوالوں کے جواب دئے جب کہ بعض ارکان نے بریفنگ دینے کے انداز میں تفصیلی جواب دئیے۔

تاہم اس ساری گفتگو اور بریفنگ کا موضوع قطعی طور پر غیر سیاسی تھا۔بار بار کیے جانے والے اس استفسار کے باوجود کہ کیا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں موضوع پر کوئی بات ہوئی اس کے بارے میں کسی بھی رکن نے گفتگو کرنے سے قطعی طور پر گریز کیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قیدیوں کا رد و بدل ہو گا

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ

متحدہ عرب امارات میں‌ اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح، حماس نے شدید ردعمل کا اظہار کردیا

?️ 30 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے متحدہ عرب

صیہونیوں کا ایرانی سرحدوں کے نزدیک جاسوسی کے اڈے قائم کرنے کا دعوی

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

قوم آئین، جمہوریت، قانون کی حکمرانی کےدفاع کی خاطر سڑکوں پر نکلنےکیلئے تیار رہے، عمران خان

?️ 31 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے

ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے

 ایران امریکی و اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے:امریکی تجزیہ کار

?️ 31 جنوری 2026 ایران امریکی و اسرائیلی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے:امریکی

پاکستان کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسندسوچ سے ہے: فواد چوہدری

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے