🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پشاورمیں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان ناظم الامورکو احتجاجی مراسلہ دینے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بے ادبی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قونصل جنرل کا عمل قابل مذمت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچارہے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر کی جانب سے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی گئی۔
پشاور میں ہونے والی قومی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکا احترام میں کھڑے ہوگئے۔
لیکن افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہوئے بلکہ تقریب میں شریک ان کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہ ہوئے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور شاہد اللہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیری ہرگز مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ترانے میں میوزک تھا اس لیے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر ترانہ بغیر میوزک کے ہوتا تو قونصل جنرل لازمی کھڑے ہوتے اورسینے پر ہاتھ بھی رکھتے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں: فواد چوہدری
🗓️ 24 جنوری 2021وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی کسی میں بھی ہمت نہیں:
جنوری
سعودی عرب کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ
🗓️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد نے
ستمبر
امریکی قانون سازوں کا جو بائیڈن سے عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
🗓️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 50 کے قریب امریکی قانون سازوں نے امریکی
نومبر
یمن میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ کی موت
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے اعلان کیا ہے
مارچ
یمن نے تل ابیب کو ہائپر سونک میزائل سے نشانہ بنایا
🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صیہونی حکومت کے
دسمبر
نہ صرف شام بلکہ پورے خطے میں نیا دور شروع ہو چکا ہے!:ترک صدر
🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے تحریر الشام کے سربراہ
فروری
امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر
اگست
بائیڈن نے امریکی کانگریس سے اسرائیل کے لیے کیا مانگا؟
🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے
اپریل