?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری رواں سال نومبر تک متوقع ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ 4 کمپنیاں نجکاری کے عمل میں شریک ہیں اور انہیں پی آئی اے چلانے کے لیے مستند ایئرلائنز کے ساتھ کنسورشیم بنانا ہوگا، دو درخواست گزار پہلے ہی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث نااہل قرار دیے جا چکے ہیں۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب سے پی آئی اے کے 650 ارب روپے کے قرضے پر تشویش ظاہر کرنے پر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے تجویز دی کہ ایئرلائن کے 2 ہوٹل فروخت کر کے واجبات کم کیے جا سکتے ہیں۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ نے یہ سوال اٹھایا کہ حکومت پہلے مرحلے میں منافع بخش ادارے کیوں بیچ رہی ہے، سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ سرمایہ کار فطری طور پر منافع بخش اداروں میں دلچسپی رکھتے ہیں، ان کے مطابق اگر ایسے ادارے مفت بھی دے دیے جائیں تو یہ درست فیصلہ ہوگا کیونکہ مستقبل میں یہ شاید منافع بخش نہ رہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹرز ذیشان خانزادہ، عمر فاروق اور اسد قاسم پر مشتمل کمیٹی نے دیگر اہم نجکاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز)، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں (جینکوز) اور پاکستان منرلز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) شامل ہیں۔
کمیٹی کے ارکان نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری سے قبل توانائی کی فراہمی کے معاہدوں، قرضوں کی تنظیمِ نو اور منافع بخش قومی اثاثوں کے تحفظ کے حوالے سے وضاحت ضروری ہے۔
پاور ڈویژن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ’نندی پور کے 8 اہم مسائل حل ہو چکے ہیں جبکہ صرف ایک معاملہ زیر التوا ہے جو گیس خرید و فروخت کے معاہدے سے متعلق ہے‘، حکام نے مزید بتایا کہ حکومت یہ فیصلہ کر رہی ہے کہ آیا پلانٹ کے لیے مخصوص گیس سپلائی فراہم کی جائے یا موجودہ ’حسب دستیابی‘ نظام برقرار رکھا جائے۔
گڈو پاور پلانٹ کے حوالے سے حکام نے کہا کہ 9 میں سے 4 مسائل حل ہو چکے ہیں تاہم زمین کی منتقلی کا تنازع برقرار ہے، زمین تاحال واپڈا کے نام پر رجسٹرڈ ہے، اگرچہ واپڈا این او سی جاری کر چکا ہے اور منتقلی کا عمل جاری ہے۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری کی کامیابی کے لیے توانائی کی فراہمی سے متعلق معاملات کو حل کرنا انتہائی ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس: اسرائیل جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں داخلے سے روک رہا ہے/ہم غیر ملکی سرپرستی کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے
?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے اس بات کی طرف
دسمبر
ہماری قوم کو ڈراموں میں تشدد اور مظلوم لڑکیاں دیکھنے کا نشہ ہوگیا ہے، اداکار محمد احمد
?️ 4 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد کہتے ہیں کہ
جون
پاک بھارت جنگی کشیدگی؛ غذائی ذخائر، پناہ گاہوں کی تلاش اور میزائلوں کا خوف
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید
مئی
اسرائیل پر غزہ میں جرائم کا مقدمہ چلایا جائے
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے غزہ کی پٹی میں
نومبر
روسی چینی فوجی اتحاد بہت خطرناک ہے: امریکی جنرل
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی مسلح فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک
اپریل
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے: ماسکو
?️ 13 اپریل 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے جمعرات کی
اپریل
لاہور: سی سی ڈی کا مبینہ مقابلوں میں 6 منشیات فروشوں کی ہلاکت کا دعویٰ
?️ 2 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا
دسمبر
کراچی کی مقامی عدالت کا عماد یوسف کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم
?️ 11 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی کی مقامی عدالت پی ٹی آئی کے رہنما شہباز
اگست