قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی

پی آئی اے کا پاکستان سے براہ راست آسٹریلیا پروازوں کا اعلان

?️

کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہےپی آئی اے نے  یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اہداف حاصل کرلیے، ایک سال کی اسسمنٹ میں 20 اکتوبر 2021 کے آڈٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پی آئی اے نے تاریخ پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن کے بوئینگ 777 اور ائیربس 320 کی اسسمنٹ کی جو عالمی معیار کے مطابق تھی۔ سیفٹی ایجنسی کے تحت یورپ، کینیڈا، خلیج میں کمرشل پروازوں کی لینڈنگ، سیفٹی اسسمنٹ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ پی آئی اے نے تاریخ پہلی بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

سیفٹی اسسمینٹ آف فارن ایئر کرافٹ پروگرام انیس سو چھیانوے میں شروع ہوا تھا۔ زیرو انڈیکس سیفٹی ریٹنگ حاصل کرنے پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور پی آئی اے کی ٹیم کوانتھک محنت اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اب پی آئی اے کے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی تنظیم نو کے بعد ایئرلائن کی تمام بین الاقوامی پروازوں پر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب خودسے مزید سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے جس سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں حفاظت سے متعلق آگاہی کا ایک نیا کلچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کلچر پر عمل کرنے والے ملازمین کو کیریئر اپ گریڈ اور مراعات دی جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے نے پاکستان میں بھی ریگولیٹری اتھارٹی کو پیشہ ورانہ مدد کی پیشکش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ اس سال نومبر میں سول ایوی ایشن کا آئی سی اے او آڈٹ کلیئر کرنے کے بعد پی آئی اے کی مغرب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

 

مشہور خبریں۔

عالمی یوم قدس اور مقبوضہ علاقوں میں بحران

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ جنگ میں ناکام

چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی محاذ آرائی کا مطالبہ 

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے اعلیٰ رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ کی

اردن کا صیہونیوں کے خلاف اہم بیان

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی

پی آئی اے نے آج کے لئے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں

?️ 23 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا کابل سےغیرملکی

کل کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہے کہ وہ غیرجانبدار ہے۔

?️ 16 جولائی 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ

بائیڈن کے ذہنی توازن پر ایک بار پھر سوالیا نشان

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن، جن کا میڈیا کی جانب سے مختلف

امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟

?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور

داعشی خاندانوں کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے النصر اتحاد کے ترجمان نے داعش کے خاندانوں کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے