قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

رواں شیڈول کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار دار چوتھے نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا ،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے ، موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

روسی صدر کی فوجی وردی پہن کر مغرب کو وارننگ

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی تجارتی بحری جہازوں کو قبضے

امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور

اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹگس سیٹونگ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بعض اسکینڈلز

امریکہ کی حزب اللہ کے خلاف پابندیاں صہیونی ریاست کی مدد کے لیے ہیں: یمن

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے امریکی ویٹو پر فلسطینی گروپوں کا رد عمل

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی

ارمینی عوام کا ایران امریکہ جنگ کے بارے میں سب سے اہم نقطۂ نظر 

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:  ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی 40 روزہ جنگ

ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ جنگ بندی کی وجہ ؟ 

?️ 22 اپریل 2026 سچ خبریں: تریتا پارسی، معاون تھنک ٹینک کوئنسی انسٹی ٹیوٹ نے کہا

امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے داعش پھر سے میدان میں اتارنا، مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کا بہانہ:عطوان

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے داعش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے