قومی اسمبلی میں فنانس بل کی تحریک منظور کر لی گئی

قومی اسمبلی میں فنانس بل کی تحریک منظور کر لی گئی

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں فنانس بل کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔ تحریک کے حق میں ایک سو بہتر اور مخالفت میں ایک سو اڑتیس ووٹ آئے تاہم فنانس پیش کرنے کی تحریک کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس کے دوران صورت حال اس وقت دلچسپ ہوئی جب ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے تحریک پیش کرنے کیلئے پہلے دو بار ارکان سے پوچھا اور تیسری مرتبہ اس کے منظوری دیدی مگر اپوزیشن رکن نواب تالپور نے اسے چیلنج کیا۔

اپوزیشن کی جانب سے چیلنج کرنے پر ڈپٹی اسپیکر نے ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا، ووٹنگ کا عمل اسپیکر اسد قیصر نے مکمل کرایا، تحریک کے حق میں ایک سو بہتر اور مخالفت میں ایک سو اڑتیس ووٹ آئے، بعد ازاں فنانس پیش کرنے کی تحریک کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

فنانس بل کی تحریک منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں فنانس بل 2021کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی پی کے کچھ ارکان ایوان میں نہ آئے، جس پر چیئرمین پی پی نے عبدالقادرپٹیل کو ہدایت کی کہ ہمارے چھ سے سات اراکین یہاں موجودنہیں،انہیں بلاکر لائیں، بلاول بھٹو کی ہدایت پر عبدالقادرپٹیل باہر سےخورشیدشاہ، شازیہ مری اور پرویز اشرف کو بلا کر لائے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے باوجود حکومت نےزبردست بجٹ دیا ہے، پاکستان کا گروتھ ریٹ چار فیصد ہے، انشااللہ وفاقی بجٹ باآسانی پاس ہوجائے گا، بہترین بجٹ پیش کرنےپربجٹ ٹیم کومبارکبادپیش کرتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ​حکومت اداروں میں اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہے، مضبوط حکومت کےبغیر اصلاحات مشکل ہیں، مہنگائی ہمارااصل مسئلہ ہے، تین سال حکومت نےمشکل حالات کا سامنا کیا۔

مشہور خبریں۔

یوکرین جنگ کے بارے میں امریکی قرارداد کا مسودہ منگل کو پیش کیا جائے گا  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں

چین 2030 تک ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا:انگلینڈ

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:اعلیٰ برطانوی انٹیلی جنس عہدہ دار نے کہا کہ چین 2030

اسرائیل غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیوں نہیں چاہتا ؟

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: تین صیہونی فوجی حکام ، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہ

اسرائیل غزہ میں کس کے خلاف لڑ رہا ہے؟

🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو

ہم پنجشیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کر رہے ہیں:طالبان

🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے یہ کہتے ہوئے کہ اس گروپ کی افواج

ہزاروں فلسطینی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شریک

🗓️ 21 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت تحریک کی فتح کے موقع

صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

🗓️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے

صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟ 

🗓️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے