?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا وفد پاکستان کے مشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا، قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کرے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے مذاکرات کی غرض سے مشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا، آئی ایم ایف کےنمائندے ماہیر بینسی کے مطابق پاکستان کےساتھ کلائمٹ فناننسنگ کےپہلےجائزے پربھی مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کی معاشی صورتحال اور حالیہ سیلاب کا معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کاجائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاکستان تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا شیئر کرے گا، تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہم اہداف پورے کرچکا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کا کہبنا ہے کہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے، مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اگلی قسط جاری ہوگی۔
آئی ایم ایف وفد موسمیاتی تبدیلی کے لیےاقدامات میں پیش رفت اور سیلاب کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیےحکومتی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور سیلاب کےبعد بحالی اورامداد کے تخمینہ جات پر بات چیت کی جائے گی
خیال رہے کہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے2 ارب ڈالرز سے زیادہ مل چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوجیوں کی تفصیلات منظر عام پر
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اتوار کی شام شائع
اکتوبر
بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر
فروری
چینی ہیکرز نے امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں کی دراندازی
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: سی ان ان نے پالو آلٹو کے حوالے سے بتایا
دسمبر
اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جولائی
اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے
نومبر
قرآن پاک کی بے حرمتی کا ذمہ دار کون ہے؟ یمنی تنظیم
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی الحق پارٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی
جولائی
افغانستان غلامی کی زنجیریں توڑنے میں کامیاب ہو گیا ہے:وزیراعظم
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
اگست
میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم
?️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف
جون