?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے متعلق عالمی قرض دہندہ کی ملک میں موجود نمائندہ نے تصدیق کی۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ 29 جون کو آئی ایم ایف اور پاکستان نے ملک کا معاشی بحران کم کرنے کے لیے عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا تھا۔
معاہدے کے تحت 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی تھی جب کہ اس جائزے کے بعد مزید 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔
اس موقع پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض پروگرام کی منظوری دی، یہ 9 ماہ کا پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ ابتدائی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی اور ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی باقی رقم 2 جائزوں کے بعد ملے گی جو کہ نومبر اور فروری میں ہوں گے۔
اس معاہدے کا پاکستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا جس کی ڈولتی معیشت ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہی تھی۔
تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد ہونے والا یہ معاہدہ جولائی کے وسط میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط تھا، جس سے ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران اور گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے مشکلات کا شکار پاکستان کو کچھ مہلت ملی۔
9 ماہ پر محیط 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ پاکستان کے لیے توقع سے زیادہ ہے، کیونکہ ملک 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے بقیہ ڈھائی ارب ڈالر کے اجرا کا انتظار کر رہا تھا جس کی میعاد معاہدے سے ایک ماہ قبل ہی ختم ہو گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
ہم اپنے ملک میں کسی بھی غیر ملکی فوجی اڈے کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے: صومالیہ
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں: صومالی کے وزیرِ مشاور برائے امور خارجہ علی محمد
فروری
عمران عباس فلم کی پیش کش کی بات کرنے پر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے مشکور
?️ 1 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار عمران عباس نے بھارتی فلم ساز سنجے لیلیٰ
مئی
عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اسلام
ستمبر
وینزویلا کی نظر میں نیتن یاہو کون ہے اور مغربی میڈیا کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے پارلیمنٹ اسپیکر جارج روڈریگز نے نیتن یاہو کو
مئی
یحییٰ السنوار عارضی جنگ بندی کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع
دسمبر
دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت
?️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
مارچ
واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای
مئی
انصاراللہ کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ
اکتوبر