?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں قبلہ اول پراسرائیلی حملہ انسانیت اور عالمی قوانین کی توہین ہے۔فلسطینیوں کے جائز حقوق کے لئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیل کی جانب سے قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا، فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق اور تحفظ کے لیے عالمی برادری فوری اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز دفتر خارجہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں معصوم نمازیوں پر حملہ کیا، پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، رمضان المبارک کے دوران ایسا حملہ انسانی اقدار اور حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پر تشدد واقعے میں زخمی فلسطینیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں، آزاد فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے پاکستان فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق 2 ریاستوں کے حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
یاد رہے کہ ماہ رمضان کے آخری جمعے جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی کے لیے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پر جمع ہوئے اور مسجد کے احاطے میں نماز ادا کی، اس دوران اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو مسجد کے اندر داخل ہونے سے روکنے کے لیے نمازیوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کریکر پھینکے جس سے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:افغانستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے مشرقی افغان صوبے
دسمبر
گزشتہ سال 78 فلسطینی بچے شہید
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںفلسطینی بچوں کے عالمی دن کے موقع پر قابض صیہونی حکومت
اپریل
ڈالر کے مقابلے صہیونی کرنسی کی قدر میں آزادانہ گراوٹ کا تسلسل
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں حالات کی خرابی اور صہیونی مظاہرین کی صفوں
مارچ
مریم نواز کی بھارت سے آنے والے پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی ہدایت
?️ 5 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت سے علاج
مئی
ٹرین ڈرائیورز نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
?️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹرین ڈرائیورز کی ایسوسی ایشن نے ایکسپریس اور سر
جون
نگران وزیراعظم کا بجلی چوروں، واجبات کے نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے حکام کو قانون نافذ
ستمبر
وزیر اعظم نے حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےان تمام حل شدہ
اکتوبر
فلسطین کے لیے اسرائیلی، امریکی اور عرب سازشوں بارے میں عطوان کا انتباہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: علاقائی اخبار رای الیوم کے ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ کار
مارچ