?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں، قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے،جہاں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، کوئی معاشرہ پر تشدد رویوں کی اجازت نہیں دیتا، انتہا پسند رویے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، ریاست اپنی ذمہ داری ہر صورت نبھائے گی، قانون سب کےلیے برابر ہے، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا، کسی کو بھی ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے، جہاں قانون توڑا جائے گا وہاں قانون ا پنا راستہ خود بنائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں انتظامی امور ،ریلیف اقدامات اور رمضان پیکج مسیت دیگر معاملات کاجائزہ لیاجائےگا۔
واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پُر امن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کے باعث کہیں جزوی اور کہیں مکمل کاروبار بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی معمول سے بھی کم ہے۔
آج وفاقی وزیر داخلہ نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیے گئے ہیں، جن پولیس اہل کاروں کو ترغمال بنایا گیا تھا انھیں چھوڑ دیا گیا ہے، دوسرے راؤنڈ میں باقی معاملات بھی طے پا جائیں گے، اللہ سے امید ہے ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور ایلون مسک کیوں آمنے سامنے آئے؟
?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ٹیکس لایحہ پر اختلافات
جون
اب اسرائیل کے جرائم بے نقاب ہو چکے ہیں: جنوبی افریقہ
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے صیہونی حکومت کے خلاف
جنوری
سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی
جنوری
صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے
اگست
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیر التوا 97 ارب روپے کے ٹیکس مقدمات پر اظہار تشویش، نمٹانے کا فیصلہ
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے طویل عرصے
نومبر
امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے متعدد سرکاری ملازمین نے فلسطین اور غزہ کی
مئی
ہیروشیما کے خلاف خوفناک امریکی جرائم کی 76 ویں برسی
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے 76 سال قبل سب سے پہلے ایٹم بم کو
اگست
خلا سے سمندر پر لینڈنگ کا تجربہ انتہائی چیلنج تھا
?️ 7 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)چار خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں 160 دن
مئی