?️
اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبد العلیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پلوشہ خان نے کہاکہ تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے جس پر عبد العلیم خان نے کہا کہ آپ عزت کریں گے تو ہم آپ کی عزت ہم کریں گے، آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ عبد العلیم خان نے پلوشہ خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شٹ اپ جس پر پلوشہ خان نے کہا یو شٹ اپ، عبد العلیم خان نے کہا کہ سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔
پلوشہ خان نے کمیٹی چیئر مین سے کہا کہ جو بدتمیزی وزیر نے کی ہے اس پر رولنگ دیں، کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے، میں نے سوال پوچھا ہے۔ ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے چئیرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر لی۔
اس دوران سینیٹر پرویز رشید سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے تاہم سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاو کرانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کو شام سے نکلنے پر مجبور کیا جائے گا: اردگان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترک پارلیمنٹ میں اپنے
دسمبر
48 ممالک غذائی بحران کے خطرے سے دوچار ہیں:آئی ایم ایف
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے
اکتوبر
ابھی واضح نہیں آزادکشمیر کا وزیراعظم کون ہوگا۔ نیئر حسین بخاری
?️ 26 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئرحسین
اکتوبر
گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں
?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے
مارچ
انگلینڈ کی ملکہ کورونا کا شکار
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا
فروری
دنیا کے سامنے غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے: یونیسیف
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ نے متعدد رپورٹوں میں
دسمبر
یمن دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک کو کنٹرول کرتا ہے: اسرائیل ہیوم
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی
ستمبر
لاہور ہائی کورٹ کی ہڑتالی ڈاکٹروں کو سزا دینے کی تجویز
?️ 30 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے طبی پیشے میں ہڑتال کلچر پر
دسمبر