?️
لاہور: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرتارپور میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس دوران سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا۔
سکھ کمیونٹی نے سیلاب متاثرہ دربار صاحب کرتار پور میں بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور آرمی چیف کے کرتار پور دورے اور بروقت امدادی کارروائیوں کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔
سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران بروقت امدادی کارروائیوں پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ ہم سول انتظامیہ کا بھ یساتھ کھڑے رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے ہمیں کہا تھا کہ جہاں ضرورت ہو گی ہمارے ہیلی کاپٹر موجود ہوں گے، اس پر بھی ہم ان کے شکرگزار ہیں جب کہ پاک فوج آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک ساتھ کھڑی رہی۔
رمیش سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سکھوں کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، پاکستان ہماری دھرتی اور ہماری جان ہے، دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ترین ملک ہے، سکھ یاتری پاکستان سے جاتے ہیں تو آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ بیٹھنے سے پوری دنیا میں سکھ برادری کا سر فخر سے بلند ہوگیا، دنیا کو جب پتا چلے گا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود کرتار پور کا دورہ کیا تو سکھوں کا مان مزید بڑھے گا۔
دوسری جانب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکھ کمیونٹی سے خطاب کے دوران سکھ کمیونٹی کی تمام عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی۔
ادھر، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا اس پر پوری دنیا کے سکھوں کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد 24گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، کرتاپور صاحب کے لیے آپ نے جو کیا اس پر بھر پور شکر گزار ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھوں کا سر پاکستان کی طرف عقیدت و احترام کے ساتھ جھکتا ہے، دنیا بھر کے سکھوں کا پیار اور ہمدردیاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پوری دنیا کے سکھ آپ کے مشکور ہیں ، پاکستان ہمارے لیے حقیقی طورپر جنت ہے، پاک فوج سیلاب جیسی قدرتی آفت میں پاکستان کے عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہیں۔


مشہور خبریں۔
سرکاری اداروں کے بورڈز میں ’غیر پیشہ ور افراد‘ کی موجودگی پر سرکاری ایجنسی کی تنقید
?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم
فروری
شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک
?️ 10 نومبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا بیان
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں زور
ستمبر
کراچی: پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق کا انعقاد
?️ 13 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک
جنوری
طالبان کی ترکی کو شدید دھمکی، افغانستان میں فوجی مداخلت بند کی جائے
?️ 14 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) ترکی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ کو تحفظ فراہم
جولائی
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
حزب اللہ کے منفرد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کیوں؟
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے نہ صرف خطے
نومبر
کیا طالبان امریکہ کے دوست ہو سکتے ہیں؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:ذمہ داری اور نگرانی سے متعلق خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی
جولائی