?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء رضا ربانی نے کہا ہے کہ فیض آ باد دھرنا کمیشن رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری کا تعین کرنے سے اجتناب کیا گیا،فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری نان اسٹارٹر نکلی، مزید تنازعات سے بچنے کیلئے انکوائری بند کردی گئی اور کسی پر ذمہ داری نہیں ڈالی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنماءپاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ذمہ داری پنجاب کی سویلین حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کمیشن نے انکوائری میں رولز میں بے مقصد ترامیم اور قانون سازی تجویز کی گئی ہے۔ کیا اس وقت کوئی جماعت قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ انکوائری کمیشن کی جانب سے مظاہرین کے خلاف دوبارہ کیس کھولنے کی بے بنیاد تجویز دی گئی۔
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءخواجہ آصف اور رانا ثناءاللہ کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر تنقید کی گئی تھی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے صحیح نتائج پر پہنچنے کی کوشش ہی نہیں کی۔سابق وزیر قانون زاہد حامد خود استعفیٰ دینے پر تیار تھے لیکن اس وقت تک ذہن بن چکا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آپریشن ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیض آباد انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی کوئی وقعت نہیںہے۔
یہ رپورٹ نا تو مستند اور نا قابلِ بھروسہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمیشن کے سامنے جا کرمجھے احساس ہوا تھاکہ یہاں کوئی سنجیدگی نہیں۔ مجھے یہاں آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ فیض آباد دھرنا کمیشن گریبان میں جھانکے کہ انہوں نے فرض نبھایا کہ نہیں نبھایا۔کمیشن کے سامنے صرف مجھ جیسے سیاسی ورکر پیش ہوئے۔


مشہور خبریں۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تنخواہ میں اضافے سے اعلانِ لاتعلقی
?️ 13 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے
جون
پی ٹی آئی کے ’حقیقی آزادی لانگ مارچ‘ کا آج لبرٹی چوک لاہور سے آغاز
?️ 28 اکتوبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور کے لبرٹی
اکتوبر
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:بلغاریہ کے وزیر دفاع کا خیال ہے کہ ترکی کے کارگو
اگست
حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا
?️ 31 جولائی 2025حماس نے مذاکرات نےشرائط بیان کر دی ہیں:اسرائیلی میڈیا ایک صہیونی اخبار
جولائی
مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ائرپورٹ عملے کی ہڑتال
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین
فروری
بھارت پر امریکہ کا جوا
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:چین کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی دہلی واشنگٹن کا ساتھ
مئی
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست