?️
کراچی (سچ خبریں) سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نےملک کے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے ملک آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے راہ حل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن کی کمی کو دور کرنے کے لئے پاکستان کے اسٹیل پلانٹ کو فعال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان کو ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی دور کرنے کے لیے پاکستان اسٹیل سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کا پلانٹ یومیہ 520 ٹن آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پلانٹ فرانسیسی ٹیکنالوجی کا حامل ہے، جون 2015ء سے بند پڑا ہے، پاکستان اسٹیل 2017ء تک پلانٹ کے ذخیرے سے آکسیجن فراہم کرتا رہا ہے۔ فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیے خط میں کہا کہ پلانٹ کے 2 یونٹ بغیرکسی لاگت کے قدرتی طور پر آکسیجن پیدا کرتے ہیں ، پاکستان اسٹیل پلانٹ سے مائع آکسیجن اسپتالوں کے لیے تیار کی جاتی ہے ، پلانٹ کوفعال کیا جائے توملک میں آکسیجن کی کمی دورکی جاسکتی ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ 6 ماہ سے بند پاکستان اسٹیل پلانٹ معمولی مرمت کے بعد پیداوار شروع کرسکتا ہے، موجودہ صورتحال میں پلانٹ کو فعال کرکے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بھارتی حکومت کو مدد کی پیشکش کی تھی جس کے لیے انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام خط لکھا تھا۔
فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم کو خط میں کہا کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ہم آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم ایدھی فاؤنڈیشن کی پچاس ایمبولینسز عملے کے ہمراہ آپ کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں تاکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے میں آپ کی مدد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فیصل ایدھی بحیثیت مینجنگ ٹرسٹی ایدھی فاؤنڈیشن ذاتی طور پر اپنی تنظیم کو لیڈ کروں گا۔
مشہور خبریں۔
پشینیان کو امن قائم کرنے کے لیے سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا: باکو
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز باکو
جون
7 اکتوبر کی جنگ نے نیتن یاہو، گینٹز اور گیلنٹ کے گھٹنے ٹیک دیئے
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:رای الیوم کے ایک مضمون میں عطوان نے غزہ میں جنگ
نومبر
اسرائیلی کابینہ میں اختلاف کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے پیر کے روز اس بات
جنوری
ہم امریکہ کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ ہم پاکستان
اپریل
21 ویں صدی میں امریکی تسلط کے زوال کی 5 نشانیاں
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ نے اپنے ایک کالم میں نے 21 ویں صدی
اگست
ویانا مذاکرات ختم
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان
اگست
بحر الکاہل کے پانیوں میں دو برطانوی جنگی بیڑوں کی مستقل تعیناتی
?️ 21 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے ہند بحر الکاہل کے پانیوں میں دو
جولائی
آصف زرداری کی جانب سے ملکی ا داروں کے خلاف زہر افشانی کی مذمت
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ملکی اداروں کے
نومبر