فیصل ایدھی نے خط میں مودی کو کیا پیشکش کی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) معروفی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے بیٹے اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا جس میں انہوں نے بھارت میں جاری کورونا وائرس کے قہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو مدد کی پیشکش دی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن سے جاری بیان کے مطابق فیصل ایدھی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ‘ہم کورونا بحران کے باعث بھارت کے عوام پر پڑنے والے اثر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ہمیں آپ کے ملک میں کورونا کے انتہائی سنگین اثرات کا سن کر افسوس ہوا، جہاں عوام کی بڑی تعداد بے حد تکلیف میں مبتلا ہے فیصل ایدھی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایدھی فاؤنڈیشن کی ہمدردیاں بھارت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو 50 ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم بھارت بھیجنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود رضاکاروں کی ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایدھی فاؤنڈیشن حالات کی سنجیدگی سے واقف ہے اور ہم بھارت کی پوری طرح مدد کے لیے تیار ہیں، جبکہ بھارتی عوام کی مدد کے لیے ہماری ٹیم تمام ضروری سامان کا انتظام کر لے گی۔

چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنے خط میں واضح کیا کہ ‘ہم آپ سے کسی معاونت کی درخواست نہیں کر رہے، ہماری ٹیم کو درکار ایندھن، خوراک اور دیگر ضروری سامان کا بندوبست ہم خود کر لیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری ٹیم ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز، آفس عملے، ڈرائیورز اور معاون عملے پر مشتمل ہےان کا کہنا تھا کہ ‘مجوزہ سروس پر عملدرآمد کے لیے بھارت میں داخلے کی اجازت کے علاوہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے ضروری ہدایات کی درخواست ہے’۔

فیصل ایدھی نے خط میں لکھا کہ ‘ہم آپ کی ہدایت پر کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کسی بھی تشویشناک صورتحال والے علاقے میں اپنی ٹیم تعینات کرنے کے لیے تیار ہیںادارے کے بیان میں کہا گیا کہ فیصل ایدھی اجازت ملتے ہی اپنی خصوصی رضاکار ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوجائیں گے۔

ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ حالیہ رپورٹس میں بھارتی عوام کو درپیش مشکلات کے بعد ان کی تنظیم نے مدد کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ایک روز میں دنیا میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے ہسپتالوں نے نوٹسز جاری کیے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ کورونا مریضوں کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے پاس صرف چند گھنٹوں کی آکسیجن دستیاب ہے۔

دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹابیس کے مطابق دو تہائی سے زائد ہسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔بھارت میں وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث صحت کا نظام بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حماس کا مسجد الاقصی کے بارے میں اہم بیان

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف صیہونی حملوں میں شدت

پیٹرول مہنگا کرنے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن عمران خان کے کہنے پر الیکشن نہیں کراسکتے۔وزیر داخلہ

?️ 8 جون 2022اسلا م آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ نے عمران خان کو انتخابات پر بات چیت کی پیشکش کردی۔

غزہ زمین پر جہنم بن چکا ہے: ریڈ کراس

?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں ایک شدید اور بے مثال انسانی بحران

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خوشخبری

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطون کی ویب سائٹ

ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی

?️ 21 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان امن عمل سے متعلق استنبول میں ہونے والےآئندہ

ترکی ایک سائبر سیکورٹی تنظیم قائم کرنے کا خواہاں

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں گزشتہ چند دنوں کے تلخ واقعات اور اسرائیل

مجلس وحدت المسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم قدس کی مناسبت سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  آج دنیا بھر میں امریکا اور اسرائیل کے

دوسروں کی خوشی کی خاطر خود کو تبدیل نہیں کر سکتی: ہانیہ عامر

?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے