🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی تعیناتی سے ایس او پیزپر عمل کرنے میں میں بہتری آئی ہے۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایس او پیز کی تعمیل کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرایس او پیز کی اوسط تعمیل دگنی ہوئی ہے، قومی سطح پر ایس او پیز کی تعمیل 25 اپریل کو 34 فیصد تھی،3مئی کو 68 فیصد ہوگئی۔
اسد عمر نے کہا کہ عید تک ایس او پیز کی تعمیل کی سطح کو برقرار اور استوار رکھنے کی ضرورت ہے۔اسد عمر ی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایس او پیز پر 3 مئی تک عملدرآمد سب سے زیادہ 88 فیصد وفاق میں ہوا ، سب سے کم ایس او پیز پر عمل درآمد سندھ میں 45 فیصد رہا۔
اسد عمر نے کہا کہ پنجاب میں ایس او پیز پر69 ،کے پی میں 66 ، بلوچستان میں 63 فیصد عملدرآمد کیا گیا، دوسرے نمبر پر آزاد کشمیر میں ایس او پیز پر 82 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا ایس او پر 62 فیصد عملدرآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مدد طلب کئے جانے کے بعد ملک میں فوج تعینات کر دی گئی تھی اور اس کے نتیجہ میں ایس او پیز کے عملدر آمد میں بہتری آئی ہے۔
مشہور خبریں۔
مین آف دی اسکوائر سردار قاسم سلیمانی کا قتل | جس کی شہادت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
🗓️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعہ، 3 جنوری 2020 کی صبح، عراق کے سرکاری ٹیلی
دسمبر
ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان کیوں سازشیں شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب
🗓️ 10 جون 2024پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک
جون
دہشت گردوں کو شام سے یوکرائن بھیجنے کا مقصد
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے اپنے ایک بیان میں کہا
مارچ
لاکھوں برطانوی خاندانوں کے لیے انتہائی غربت کی پیش گوئی
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کساد بازاری کے دہانے
مئی
امریکہ کب تک پابندیاں لگاتا رہےگا؟
🗓️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پیر کے روز ایک امریکی میگزین نے اپنے تجزیے میں واشنگٹن
جولائی
کشمیری کی آزادی کی صورت میں سید علی گیلانی کا خواب جلد پورا ہوگا: صدر مملکت
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ
ستمبر
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی کی مسلمان لڑکے کے ساتھ شادی پر ان کے والد کا ردعمل
🗓️ 24 جون 2024سچ خبریں: بالی ووڈ کے معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے
جون
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست