فواد چوہدری کی مریم نواز اور بلاول پر کڑی تنقید

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول زرداری سیاسی طور پر طفل مکتب ہیں، ان دونوں کو کشمیر کی تاریخ اور عوام کے جہدوجہد کا کچھ پتا ہی نہیں ہے  فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اوربلاول کے والدین پاکستان کی اربوں روپے لوٹنے کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مفرور ہیں،ان کی سیاست کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی مقصد،ان کی تقریروں سے بھی پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 30،30سال حکومت کرنے والوں کو پتا نہیں کہ ان کی پالیسی کیا ہے، جن کا پیسا بیرون ملک ہو ، وہ کیسے پاکستان کے نظریے کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی 10سال حکومت رہی لیکن کارکردگی صفر رہی،بہتر ہوتا کہ دونوں سیاسی طفل مکتب کے طالب علم جلسوں میں اپنی کارکردگی بتاتے لیکن انہوں نے سیاسی طعنوں کی محفل برپا کردی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے دور میں کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے بھی ڈرتے تھے ، انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ پالیسی کیا چلانی ہے،آ ج مودی کو دوٹوک جواب اسی لیے دیا جارہا ہے کہ یہاں عمران خان کی حکومت ہے،وزیر اعظم نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی خاموشی کو توڑا۔

مشہور خبریں۔

Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019

?️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

میرا کے بیان سے سوشل میڈیا  صارفین حیران

?️ 22 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا اکثر نے ایک

سکھر: اداروں کی تضحیک کا الزام، مریم نواز کے خلاف دائر درخواست خارج

?️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سکھر کی مقامی عدالت نے اداروں کی تضحیک اور

صحافیوں، ججز سمیت سب کیلئے یہی پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑدیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز

قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور

انصاراللہ کے بارے میں بائیڈن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اس ملک کے باخبر حکام کے حوالے

شاندانہ گلزار کا بانی پی ٹی آئی سے اہم مطالبہ

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار نے بانی پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے