فواد چوہدری کا ٹک ٹاک ‌پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے  ٹک ٹاک سے پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں ہمارے جج صاحبان کو  کمپنیاں کی ایک دوسرے کےخلاف لڑائیوں سےعلیحدہ رہنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوشی ہےسندھ ہائیکورٹ نےٹک ٹاک سےپابندی کافیصلہ واپس لے لیا، دنیامیں اس وقت ٹیکنالوجی کی جنگ چل رہی ہے، کمپنیاں ایک دوسرے کےخلاف پروپیگنڈاکر رہی ہیں، ہمارے ریگولیٹری ادارے اور جج صاحبان کو اس لڑائی سےعلیحدہ رہنا چاہئے، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اسے خوش آمدید کہیں۔

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا اور پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔

خیال رہے 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا ، بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیر ‏اخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے معاون کی وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر کے معاون، جی ڈی ونس نے

غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام 

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام

چین نے امریکی سلطنت کو بے گھر کر دیا ہے: رابرٹ کینڈی

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایک مضمون میں، رابرٹ ایف کینڈی جونیئر نے سعودی عرب پر

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ 29 اپریل کو پاکستان پہنچے گی

?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان چین سے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس کا احوال

?️ 26 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید

ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل

اوپن اے آئی نے مبینہ طور پر جدید میوزک تیار کرنے والے ٹول کی تیاری شروع کر دی

?️ 27 اکتوبر 2025سچ خبریں: آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے مبینہ

افسوس ہے مہنگائی کا بہت بڑا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا: وزیراعظم شہباز شریف

?️ 28 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے