?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پاکستان میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں۔پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے، تیل باہر سے خریدنے کی صورت میں قیمت بھی بڑھے گی۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی قوتِ خرید بھارت سے بہتر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مستری اور مزدور کی دیہاڑی بھی 3 گنا بڑھ گئی ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، یہی اصول باقی درآمدات کے لیے بھی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر سے صحافی نے کہا کہ آپ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت چھوڑنے کی بات کی تھی جس پر اسد عمر نے انکار کر دیا۔اسلام آباد میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تومیں وزیر نہیں رہوں گا۔اسد عمر نے جواب دیا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔


مشہور خبریں۔
ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے یورپی یونین سے مطالبہ
?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپ اینڈ میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم، جس نے غزہ
اکتوبر
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
شباک کے سابق سربراہ کی نیتن یاہو کے خلاف شدید تنقید
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی اندرونی انٹیلی جنس تنظیم شباک کے سابق سربراہ
ستمبر
کشمیری کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے
جولائی
سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے
?️ 9 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ
جون
ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 20 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم
نومبر
غزہ کے 97 فیصد گھروں میں پانی پینے کے قابل نہیں
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:غزہ آبی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل نے اس بات پر زور
جون
غزہ دنیا کا سب سے بھوکا خطہ ہے: اقوام متحدہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی اسرائیل اور امریکہ کے فریبکارانہ منصوبے کے
مئی