?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اپوزیشن عمران خان پر تنقید کے بجائے اپنا پروگرام پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو بچاؤ ڈرامے کی ناکامی کے بعد آج مسترد سیاسی ٹولہ سوات میں نیا ڈرامہ کرنے جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ اس ڈرامے کے تمام کردار پٹ چکے ہیں،ان سیاسی آوارہ گردوں کا نہ کوئی نظریہ نہ راستہ نہ ہی منزل ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ بھٹکی ہوئی روحوں کی طرح یہ لوگ کبھی ایک ڈگر پھر دوسری پر ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ عمران خان پر تنقید کافی نہیں، اپنا پروگرام دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج سوات میں ہو گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔یہ بات پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہو گا۔مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ صدر نون لیگ میاں شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ جائیں گے۔
نون لیگی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کا آغاز بالا کوٹ اور مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گراؤنڈ پہنچے گی۔
مشہور خبریں۔
سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے
اگست
چین کا تجارتی اور ٹیکس جنگ پر دوٹوک مؤقف
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:چین نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے اقتصادی مفادات
اپریل
حکومت نے انتہاپسندی اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے نیشنل پیغامِ امن کمیٹی قائم کردی
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت،
ستمبر
ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات نے کم ترقی یافتہ ملکوں کو بہت زیادہ متاثر کیا.
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدتبدیلیوں
مارچ
سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس
مئی
امریکی کانگریس کی طرح صیہونیوں کو بھی حملے کا خطرہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے
جون
اردنی بغاوت میں ملوث سعودی کارندوں کو قید کی سزا
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اردن کی قومی سلامتی کی عدالت نے آج اس ملک میں
جولائی
بلاول بھٹو کی عدلیہ پر کڑی تنقید
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی
اگست