فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دے دیا

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے  کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں، لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گذشتہ روز چار لیگی رہنماؤں کی "خاص” ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی قیادت نوازشریف کاپتہ صاف کرنا چاہتی ہے، جس کے لئے انہوں نے ایک شخصیت سے ملاقات بھی کی ہے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں کہا کہ نواز شریف نے غلط کیا، مگر آپ ہمارے بارے میں غور کیوں نہیں کرتے؟، پیپلزپارٹی سندھ اور ن لیگ پنجاب کی پارٹی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے

?️ 8 ستمبر 2025امریکا طویل عرصے سے جمہوریت کی راہ سے دور ہو چکا ہے

مغربی ممالک یوکرین کی کیسے جہنم میں ڈھکیلنے والے ہیں؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: یوکرین کے سابق صدر کے مشیر نے دعویٰ کیا کہ

عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی

BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket

?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری

?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی

کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟

?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ

غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل ھیوم نے آج انکشاف کیا ہے کہ

پاکستان کی دونوں جانب انتہا پسند ریاستیں ہیں

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے