?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی تجویز دے دی ، فواد چوہدری کہتے ہیں کہ سیاسی جماعتوں کو ایسے موقعے پرمشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیئے ، سیاسی جماعتوں کوسیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر ایسا نہیں ہوگا تو کراچی جیسی صورت حال ہوجائے گی ، حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ذریعے اصلاحات کی کوشش کی لیکن اپوزیشن اصلاحات کے لے سنجیدہ نہیں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی تحریک چلانا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے لیکن کسی بھی سیاسی جماعت نے کلاشنکوف کے زور پر بازار بند نہیں کرائے ، اس لیے سیاسی جماعتوں کی تحریک کو متشدد مذہبی جماعتوں سے ملانا درست عمل نہیں ہے ، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان برابری کی سطح پر ملنا چاہیے، اگر برابری کی سطح پرمیدان نہیں ملے گا تو کراچی جیسی صورت حال پیدا ہوجائے گی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسےمواقع پرمشترکہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے ، حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ذریعے آئین میں اصلاحات کی کوشش کی، انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں اصلاحات کی کوشش کی لیکن اپوزیشن اصلاحات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ، ہم نےاپنی پوری کوشش کی کیوں کہ اگر ایڈمنسٹریٹو اسٹریکچر مضبوط نہیں کریں گے تو صورت حال عراق اور شام جیسی ہوجائے گی۔
ادھر وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال میں وفاقی وزراء کو سخت بیان بازی سے روک دیا ، قومی روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو سخت بیان بازی سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذاکرات تک سخت بیان بازی سے گریزکیا جائے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزراء کو یہ ہدایات علماء کی شکایت پر دی گئی ہیں کیوں کہ علماء و مشائخ نے وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کے دورا ن وفاقی وزراء کے بیانات پر اعتراض کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے علماء و مشائخ سے کہا کہ میں بھی سچا عاشق رسول ؐ ہوں ، میں نے اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے ، انہوں نے اس موقع پر عالمی سطح پر ناموس رسالت پر اٹھائی گئی آواز کے حوالے دئیے اور کہا کہ ہم نے رحمت للعالمین ؐ اتھارٹی بھی بنائی۔ وزیراعظم عمران خان نے علما و مشائخ پر باور کروایا کہ میں کالعدم تنظیم (ٹی ایل پی) کے معاملے کے پرامن حل کا خواہشمند ہوں ، ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص خراب ہورہا ہے ، بھارت پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کر رہا اور اس تمام صورتحال کا فائدہ مخالفین کو پہنچ رہا ، ذرائع کے مطابق عمران خان نے علماء کی ایک تجویز پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں غلط روایت نہیں ڈالوں گا۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
سوڈان کی روس کو افریقہ میں پہلا بحری اڈہ قائم کرنے کی پیشکش
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے
دسمبر
دن رات بمباری، رات دن قتل عام
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف
اکتوبر
ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:شامی حکومت مخالفین کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ ترکی نے
مئی
خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: خلیج فارس تعاون کونسل اور وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان
جولائی
شعور، تعلیم کے زیور سے نا آراستہ قوم ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر
?️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کرنے والے
اپریل
پاکستان کی عالمی برادری سے انسانی حقوق کی بنیاد پر افغان عوام کی مدد کی اپیل
?️ 10 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے انسانی
ستمبر