?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پہلی فتح پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ بتا دیا ہے انہوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بھارت سیکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے ایک میم ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے ’ٹی ٹوئنٹی میمز‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔وفاقی وزیر نےبھارت اور نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔
فواد چوہدری نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔یاد رہے کہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان سے کھیلی جانے والی سیریز منسوخ کردی تھی۔
واضح رہے کہ کل رات بھارت اور افغانستان کے درمیان میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنوں سے میچ ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی فتح درج کی ہے، بھارت نے بیس اوور میں 210 رن بنائے اور جواب میں افغانستان کی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر سکی اور وہ چھیاسٹھ رنوں سے یہ میچ ہار گئی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین
مارچ
نیتن یاہو اور صہیونی وزیر دفاع ہمیشہ کی طرح پناہ گاہوں میں
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم
اکتوبر
پی ٹی آئی کے اہم رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پولیس نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین
فروری
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام دنیا کی 298 ممتاز شخصیات کے خط
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام دنیا کی 298 ممتاز
اکتوبر
افغانستان میں سیاسی حل کے لئے طالبان سے بات کریں گے
?️ 5 جولائی 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش ہے افغانستان
جولائی
2022 کا امریکی دفاعی بجٹ اسرائیل کو داعش کے نام پر
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
جنوری
بھارت نے کینیڈین شہریوں کو ویزوں سے روکا
?️ 22 ستمبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان جاری کشیدگی کے سائے میں میڈیا
ستمبر
پتھر سے سیف القدس تک
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود
اگست