?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستے سے تجاوزات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل فلڈ کمیشن کو ایک ماہ میں یہ تجاوزات ختم کرانے کی ہدایت کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا۔
سیکریٹری آبی وسائل نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیم سیفٹی ایکٹ کا مسودہ تیار ہے، ڈیم سیفٹی ایکٹ کے اس مسودے کو دو ماہ میں حتمی شکل دے دیں گے، ہم ٹنل سیفٹی کے معاملے کو بھی ایکٹ میں شامل کریں گے۔
فیڈرل فلڈ کمیشن کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اگست 2024 تک پنجاب میں دریاؤں اور آبی گزر گاہوں کے راستے میں کوئی تجاوزات نہیں تھیں، 18 فروری 2025 تک سرگودھا زون مین آبی گزرگاہوں میں 153 تجاوزات جبکہ ملتان زون میں 676 تجاوزات ہیں، لاہور اور ساہیوال میں کوئی تجاوزات نہیں جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، ڈی جی خان اور پوٹھوہار زون سے ڈیٹا نہیں آیا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمیں تجاوزات سے متعلق سپارکو کا ڈیٹا فراہم کریں، دریاؤں کے راستوں میں تجاوزات تباہی کا باعث بن رہے ہیں، تمام زونز سے تجاوزات کا ڈیٹا کیوں نہیں آیا۔
فیڈرل فلڈ کمیشن حکام نے کہا کہ انہیں تجاوزات کا ڈیٹا پنجاب حکومت دیتی ہے، تمام زونز کا ڈیٹا نہیں دیا۔
چیئرمین شہادت اعوان نے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں میں تجاوزات کا ڈیٹا نہیں مل رہا تو فیڈرل فلڈ کمیشن کو بند کر دیں، دریاؤں اور آبی گزرگاہوں کے راستوں میں تجاوزات ختم کرائیں، سیلاب سے لوگوں کو جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے، سیلاب سے لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں، اس طرح کام نہیں چلے گا، آبی گزرگاہوں سے پنجاب میں تجاوزات ہٹائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل فلڈ کمیشن تجاوزات ہٹوائے ورنہ یہ مجرمانہ غفلت ہو گی، کمیشن کو ایک ماہ دے رہے ہیں، اگر ایک ماہ میں تجاوزات نہ ہٹیں تو کمیشن کے خلاف کارروائی کریں گے۔
فلڈ کمیشن حکام نے جواب دیا کہ ہمیں صوبوں سے معلومات میں وقت لگ جاتا ہے، اس پر چیئرمین کمیٹی نے فیڈرل فلڈ کمیشن کے قائم مقام چیئرمین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر نہیں کر سکتے تو کسی اور کو چیئرمین لگانے کی سفارش کر دیتے ہیں۔
سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ ہم ایک ماہ میں تجاوزات ختم کرائیں گے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہمیں معاشی مواقع فراہم کریں گے:نیتن یاہو
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ
فروری
شاہد خاقان عباسی کی جماعت ’عوام پاکستان پارٹی‘ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)
جنوری
2025 کے آخر تک تیسری جنگ عظیم کا امکان کتنا ہے؟!
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: موجودہ رجحانات، خاص طور پر عسکری اور اقتصادی میدانوں میں،
جون
لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، اعظم نذیر تارڑ
?️ 23 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
اپریل
بروکسل نے امریکی دباؤ پر روسی توانائی پر خودکش پابندیاں عائد کر دیں: پیوٹن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی
مئی
برطانیہ پر اسرائیل کے جنگی جرائم میں حصہ لینے کا الزام
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیمیں یروشلم پر قابضین کو ہتھیاروں کی مسلسل
دسمبر
ضلع کرم: فتنہ الخوارج کا فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 7 زخمی
?️ 12 جون 2025 ضلع کرم : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے
جون
شام میں ایک بار پھر امریکہ کی شامت
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے التنف میں واقع امریکی
اکتوبر