?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کے بعد چین نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ کسی بھی کارروائی سے گریز کریں اور امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان کو قریبی ہمسایہ اور اہم اسلامی ممالک کے طور پر دیکھتے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ایران کے بیجنگ کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین بھی ہیں، جو چین، بھارت اور روس سمیت یوریشیا کے بیشتر حصوں پر پھیلے ہوئے ممالک کی سیاسی اور سیکورٹی یونین ہے۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان، ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوئیں، پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ بات اور بھی تشویشناک ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز موجود ہونے کے باوجود یہ غیرقانونی عمل ہوا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلے ہی تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں متعلقہ سینیئر عہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جا چکا، مزید برآں ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا تاکہ پاکستان کی خودمختاری کی اس صریح خلاف ورزی کی شدید مذمت کی جائے، اس کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ایران پر عائد ہوگی۔
بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ دہشت گردی خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے جس کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں اور یہ دو طرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی مقبولیت میں شدید کمی پر لائیو شو میں سیانان اینکر انگشت بہ دندان
?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:سیانان کی تازہ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں
مئی
امریکہ کی یوکرین کے لیے ۱۸۵ ملین ڈالر کی فوجی اسپیئر پارٹس کی منظوری
?️ 7 فروری 2026سچ خبریں:امریکی وزارتِ خارجہ نے یوکرین کو ۱۸۵ ملین ڈالر مالیت کے
فروری
جرمنی کی طرف سے اسرائیل کے جرائم کی جانبدارانہ حمایت پر اسلامی جہاد کا ردعمل
?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے شہریوں کے قتل عام کے جرائم کے
اکتوبر
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی
بِٹ کوائن کیلئے نیا سنگ میل، پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر کی سطح عبور کرلی
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: بِٹ کوائن نے پیر کے روز پہلی بار ایک لاکھ
جولائی
شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا ہوا؟
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے دورہ سعودی عرب کا معاشی اور سیاسی
دسمبر
قدرتی آفات اور دیگر مسائل کی وجہ سے گلگت بلتستان کی سیاحت میں 90 فیصد کمی
?️ 31 اگست 2025گلگت: (سچ خبریں) غیر معمولی ماحولیاتی آفات اور دیگر عوامل کے باعث
اگست
فلسطینی مزاحمت کاروں کا نابلس میں صیہونیوں کے ساتھ تصادم ، دو صیہونی فوجی زخمی
?️ 27 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس کے مقامی ذرائع نے آج (پیر) کو شہر میں مجاہدین
ستمبر