فردوس اعوان اور عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی

فردوس اعوان، عبدالقادر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی

?️

لاہور(سچ خبریں) ایک ٹاک شو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکنِ قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہوئی ہاتھا پائی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

دونوں افراد نجی چینل ‘ایکسپریس نیوز’ کے پروگرام ‘کل تک’ میں بطور مہمان شریک تھے جس کے دوران دونوں میں تندو تیز بحث دیکھنے میں آئی۔واقعے سے متعلق وائرل ہونے والے کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پہلے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے عبدالقادر مندوخیل کو گریبان سے پکڑنے کی کوشش کرتی ہیں جو وہ چھڑا لیتے ہیں۔

بعد ازاں فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کو تھپڑ مارا، نازیبا الفاظ استعمال کیے اور مزید ہاتھا پائی کی کوشش کرتی نظر آئیں جبکہ رہنما پیپلز پارٹی ان کے ہاتھوں کو بزور بازو روکتے نظر آئے۔اس دوران شو کی ٹیم میں شامل ایک خاتون فردوس عاشق اعوان کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

دوسری جانب اینکر جاوید چوہدری صرف زبانی طور پر ‘بس جی، او بس اور میڈم کی ہوگیا ہے’ کہتے نظر آئے۔مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے فردوس عاشق اعوان پر تنقید کی، تو کئی عبدالقادر مندوخیل کو قصور وار ٹھہراتے نظر آئے۔دوسری جانب کئی افراد نے صورتحال کو مؤثر انداز میں قابو نہ کرنے پر اینکر جاوید چوہدری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی

یوکرین کیا چاہتا ہے، کون بنے امریکی صدر

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ یوکرینی حکام ٹرمپ کی

اسرائیلی فوج کی صفوں میں شدید احتجاج

?️ 14 اپریل 2025سچ خبریں: Ynet نیوز سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ موساد کے تین

پی ٹی آئی کے نئے اکاونٹس سامنے آگئے

?️ 19 مئی 2021اسلام اسلام آباد (سچ خبریں)  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

افغانستان میں داعش کی موجودگی کے خدشات

?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:امریکی دعوؤں کے باوجود ، کچھ سینئر روسی عہدیداروں نے افغانستان

صیہونی توسیع پسندی کا نیا باب؛ شام کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار جاری

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے جنوبی شام میں آبی اور توانائی وسائل

سری لنکا کے وزیر اعظم مستعفی

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے جاری شدید مالی بحران کے نتیجہ میں اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے