فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

فرخ حبیب نے اپوزیشن  کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کل ن لیگ نے زرداری کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔ پاناما کا معاملہ آتا ہے تو یہ کہانیاں سناتے ہیں، تمام کہانیوں کے بعد پتا چلا ان کے پاس قطری خط ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز کہتے ہیں الحمداللّٰہ فلیٹ ہمارے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری تو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاناما کا معاملہ آتا ہے تو یہ کہانیاں سناتے ہیں، تمام کہانیوں کے بعد پتا چلا ان کے پاس قطری خط ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے جسٹس قیوم جیسے کوئی جج سپریم کورٹ میں ہوں گے، عمران خان ان کے راستے میں کھڑے رہے، ان کو موقع ملا لیکن سوائےقطری خط کے کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست میں آڈیوز، وڈیوز بھی آگئیں، آج تک لندن فلیٹوں کی رسیدیں لانے میں یہ ناکام رہے، نواز شریف کے کیس کو التواء نہیں ملنا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف کے اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ایف آئی اے کیس سننے آیا تو آج ان کا وکیل پیش نہیں ہوا، یہ التوا کے ہتھکنڈے ہیں جو یہ استعمال کرتے آئے ہیں، یہ برطانیہ کے این سی اے میں کیس جیتنے کا ڈھول پیٹتے رہے، اب انہوں نے درخواست دی ہے کہ این سی اے دستاویزات کسی کو جاری نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اب کونسی اے ٹی ایمز بیٹھی ہیں جو سلمان شہباز کو پیسے دے رہی ہیں، نواز شریف 5، 5 گھنٹے سفر بھی کرتے ہیں، 4،4 منزلیں سیڑھی چڑھ کر جاتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف کو کرپشن، منی لانڈرنگ کا جواب دینا پڑے گا، شہباز شریف کےخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں صیہونیوں کی خام خیالی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی

قدس کے تمام علاقے ہماری قوم کے ہیں: رام اللہ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے آج اسرائیلی

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے

جنین پر صہیونیوں کا خونی حملہ : 2 فلسطینی شہید اور 6 زخمی

?️ 14 اپریل 2022سچ خبریں:  آج صبح دو فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید اور

محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران

تعلیمی اداروں سے متعلق حکومت سندھ  کے اہم فیصلے

?️ 5 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) طلبا اور تعلیمی اداروں سے متعلق سندھ حکومت نے اہم

نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام کا غصہ، سات اکتوبر کی ناکامی دبانے کی کوشش

?️ 22 دسمبر 2025نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلی عوام کا غصہ، سات اکتوبر کی ناکامی 

سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  نویں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے