?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فرانسیسی سفارتخانے کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے تمام شہری محفوظ ہیں پاکستان میں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے اسی طرح ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مئوثر اقدامات کررہی ہے
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے فرانسیسی سفارتخانے سے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان فرانسیسی سفارتخانے سے شہریوں کو ملنے والی ہدایات سے واقف ہے۔
فرانسیسی سفارتخانے کا اپنے شہریوں کو مشورہ ان کے جائزے پر مبنی ہے۔ حکومت پاکستان امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مئوثر اقدامات کررہی ہے۔
اسی طرح وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کابینہ نے تحریک لبیک کو تحلیل کرانے کی منظوری دے دی ، ٹی ایل پی کو تحلیل کرانے کی سمری کل کابینہ میں پیش کریں گے، ٹی ایل پی کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کریں گے، قومی اسمبلی میں قرارداد نہیں لے کرآئیں گے،ان کے ارادے بہت خوفناک ہیں، پابندی کا جلد نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔
فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں، ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یتیم خانہ کے علاوہ پورا پاکستان کھلا ہوا ہے، ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرے میں2پولیس اہلکار جاں بحق، 580 پولیس اہلکار زخمی، 30 گاڑیاں جلائی گئیں۔ جو قانون کو ہاتھ میں لے گا قانون اس کو ہاتھ میں لے گا،ملک میں افراتفریح کا کوئی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 55 اسلامی ممالک ہیں سارا بوجھ ہم نہیں لے سکتے تھے، یورپی یونین کے سارے لوگ چلے جائیں گے۔
حکومت قرارداد کا ایسا مسودہ چاہتی ہے جس کاسفارتی تعلقات پر اثرنہ پڑے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ ٹی ایل پی سے بات کرکے منانے کی ہرممکن کوشش کی، پتا چلا ٹی ایل پی 20 اپریل کو مارچ کرے گی ۔ٹی ایل پی چوتھی بار اسلام آباد آنے کی تیاری کررہی ہے۔ مزید برآں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایچ آر سی پی کا جسٹس (ر) جاوید اقبال کےخلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ قومی
جولائی
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر
ستمبر
جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ 120 دنوں کے دوران صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف
فروری
سعودی عرب میں پھانسیوں کی ریکارڈ توڑ تعداد
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے 2022 میں سعودی عرب
اگست
مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی آواز دبانے کے لیے جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
?️ 31 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت ہندوتوا بھارتی حکومت بھارت
مارچ
بین الاقوامی برادری کی جانب سے گزشتہ سال افغانستان کو دو ارب ڈالر کی امداد
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان کو امداد کی فراہمی
دسمبر
صیہونیوں کی کالی فائل میں ایک اور شکست ریکارڈ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: الخضیره کی بہادرانہ کارروائی، جس میں دو صیہونی ہلاک اور
مارچ
پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، رانا ثناللہ
?️ 7 جون 2025فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا
جون