?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا، ہم نے صفائی آپریشن سے قبل ڈیڑھ کروڑ لفافے تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا، اگر آلائشیں نہیں اٹھائی جاتی تو فیڈ بیک دیں، آلائشیں اٹھا کر عرق گلاب ڈالا گیا ،چونا ڈالا گیا، جتنی آلائشیں اٹھائی گئی اس سب کو سیف سٹی کے ذریعہ مانیٹر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہر تحصیل نے اپنا ڈیٹا ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیا ، شدید گرمی میں ورکرز نے کام کیا ، وزیر اعلیٰ کا اگلا قدم عید پر جمع کئے گئے گند کو انرجی میں بدلنے کا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ کو شاباش پیش کرتی ہوں، جو اہلکار سڑکوں پر شدید گرمی میں کام کر رہے تھے، ان کو مبارک ہو، آج پورا پاکستان وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاباش دے رہا ہے، انہوں نے کام کر کے دکھایا، کام کرنے کی نیت ہو تو سب ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں نے کہا کہ ہم نے میڈیا مینجمنٹ کی، ہم نے میڈیا مینجمنٹ نہیں کام کر کے دکھایا، ہمارے وزیر بلدیات نے مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا، دیگر صوبے اپنے کام میں جدت لائیں تنقید نہ کریں، اچھے کام کو دیکھ کر خود بھی کیا جاتا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں پانی ،سیوریج صفائی کے منصوبہ لارہے ہیں، عید کے تین دن میڈیا نے بھی ہماری کافی مدد کی، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پرائیویٹ پبلک پراجیکٹ ہے، عوام پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سرا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل ایران سے کتنا ڈرتا ہے؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکام نے دمشق
اپریل
ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے
جون
الجولانی حکومت کی ذلت آمیز پالیسی
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ جب صیہونی وزیر
جولائی
شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
?️ 20 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے
جنوری
دی اکنامسٹ: ٹرمپ اب بھی افراتفری میں ہیں / دنیا دوسرے توانائی جھٹکے کے لیے تیار ہو جائے
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: عالمی تیل کی منڈی قیمتوں میں اضافے اور ہرمز کی
اپریل
صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ
اگست
وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر اپنے ملک سے کیسے بھاگی؟
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ
دسمبر
گورنر پنجاب کی ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات، ساتھ دینے پر اظہار تشکر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ترکیہ
مئی