?️
اسلام آباد (سچ خبریں)پنجاب گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام سے کیے جانے والے وعدوں کو پورا کیا جائے گا،ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں کرنے والے سیاسی مخالفین کے منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنر چوہدری سرور نے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ کے دوٹوک موقف کو سراہا۔گورنر سرور اور حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ کے درمیان ملاقات میں سیاسی حکومت سمیت دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی جب کہ گورنر سرور سے وفاقی وزراء غلام سرور خان اور برگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ بھی ملے اور حکومتی اور سیاسی امور کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
گورنر سرور نے وفاقی وزراء سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت وزیراعظم کی قیادت میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوام سے کیے جانے والے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔
ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں کرنے والے سیاسی مخالفین کے منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا۔دوسری جانب مونس الٰہی کی وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی پر سیاست دانوں میں ہلچل مچل گئی۔حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ آج کل تماشا چل رہا ہے یہ جو بھی باتیں ہو رہی ہیں، وزیراعظم سے گزارش ہے ایک بار پی ٹی آ ئی والوں کو تگڑے طریقے سے کہہ دیں گھبرانا نہیں ہے۔
ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب میں مونس الہٰی نے کہا کہ وہ سیاسی لوگ ہیں ان کا کام ہے لوگوں سے ملنا، جو گھر آئے اس کا خیر مقدم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور تعلقات نبھاتے ہیں، ہمارا جناب سے تعلق بنا ہے اور وہ ہم نے نبھانے کے لیے بنایا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک بار پھر جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:پاکستان اور بھارت نےجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے
جنوری
سیاسی کشمکش کے دوران آنکھوں پر پٹی باندھ کر امریکیوں کا مسلسل قتل
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں آتشیں اسلحے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں
جون
ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا
?️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر
جنوری
Five fintech sectors expected to grow fast in next five years
?️ 24 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
سعودی حکام نے ایم بی سی کے منیجرز کو کیوں طلب کیا ؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: رشیا ٹوڈے نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب
اکتوبر
چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے
مئی
حزبالله کا میڈیا کی جعلی خبروں کے بارے میں رد عمل
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حالیہ
اپریل