?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے لاتعلق نہیں ہیں ان کی پریشانیوں کا احساس ہے، 2023سے پہلے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گےملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث گزشتہ 2سال سےعالمی معیشت بحرانوں کی زدمیں ہے لیکن مشکلات عارضی ہیں۔
انہوں نے ماضی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کرپشن، اپنوں کونوازنےکیلئےقومی خزانہ بےدردی سےلوٹاگیا، بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں، فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولےگئے،ماضی کےحکمران دوران اقتدارملک میں بعد میں باہرچلےگئے۔
ماضی میں قوم کےپیسوں سےعیاشی کی گئی مگراب ایسانہیں ہے، موجودہ حکومت قومی خزانے اور وسائل کوعوامی ترقی پرصرف کررہی ہے، پہلی بارعوام کا پیسہ حقیقی معنوں میں عوام کی ترقی پرصرف ہورہاہے، لیکن وسائل کےمقابلےمیں مسائل زیادہ ہیں جوراتوں رات حل نہیں ہوسکتے، مہنگائی کا احساس ہے، 2023سے قبل مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کردیں گے۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات آتی رہتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ختم ہوجاتی ہیں یہ مشکلات بھی عارضی ہیں، تمام بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، مہنگائی کا تدارک کرکے عوام کا ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جتنے چاہے مارچ کرلے ناکام رہے گی، ان ہاؤس تبدیلی ہوگی نہ حکومت ختم ہوگی، پی ٹی آئی عوام کے اعتماد پر پوری اتری ہے، ہم کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں جائیں گے اور دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف ملک بھرمیں کامیابی حاصل کریگی۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں وطن کی مٹی سے پیار ہے اور ملک سے وفا کرنا جانتے ہیں، ہمیں یہیں رہنا ہے ہمارے نہ بیرون ملک فلیٹس ہیں نہ اکاؤنٹس، موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے کہ کسی قسم کی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، کرپشن سے متعلق وزیراعظم کی زیروٹالرنس کی پالیسی قابل تحسین ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل سڈنی حملے سے فائدہ اٹھانا کیوں چاہتا ہے؟
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: گزشتہ کئی مہینوں سے غزہ کی جنگ میں شدت کے
دسمبر
دنیا کا سب سے سستا شہر کس ملک میں ہے؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر
اگست
دیلی ٹیلی گراف: ٹرمپ غلط کہہ رہے ہیں، ایرانی حکومت جنگ کے معاملے پر منقسم نہیں
?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں: برطانوی اخبار دیلی ٹیلی گراف نے ایران کے امور سے
اپریل
بلوچستان خوبصورت ترین خطوں میں سے ایک ہے
?️ 28 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عالمی یوم سیاحت کے
ستمبر
ایک اور فلسطینی صحافی، صہیونیوں کے ظلم کا شکار
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے
اکتوبر
نیتن یاہو اور کاٹز جنوبی شام کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی حلقے، خاص
نومبر
ترکی میں امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد مظاہرے، 1100 سے زائد افراد گرفتار
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے انکشاف کیا ہے
مارچ