?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ہم نے اپنی پرامن سیاسی جدوجہد کو ہمیشہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے آگے بڑھایا ہے مگر تحریک انصاف کو انتخابات سے جبراً باہر کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود جمہور (عوام) نے 8 فروری کو عمران خان اور ان کی جماعت کو اپنے مینڈیٹ سے نوازا تو 5th جنریشن دھاندلی سےعوامی مینڈیٹ پر تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ڈالتے ہوئے عوام کی منتخب اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف دستور، جمہوریت اور پارلیمان پر یہ حملہ کسی طور گوارا نہیں کرے گی چنانچہ عوامی مینڈیٹ کے تحفّظ کیلئے ہر ممکن قانونی، جمہوری اور سیاسی رستہ اختیار کیا جائے گا، بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر آج مؤرخہ 2 مارچ بروز ہفتہ ملک بھر میں مختص کیے گئے مقامات پر نہایت بھرپور انداز میں پرامن احتجاج کیا جائے گا، عوام سےاپیل ہے کہ اپنے ووٹ کی حرمت اور مینڈیٹ چوروں سے اپنا مینڈیٹ واپس نکلوانے کیلئے نکلیں اور اس پرامن احتجاج میں شریک ہوں۔
دوسری طرف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے آج ہونے والے احتجاج کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفا ذ کر دیا گیا، شہر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس گشت بڑھا تے ہوئے شہر کے ناکہ پوائنٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی، اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144نافذ العمل رہے گی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شہر میں سی ٹی ڈی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں گے، ایف نائن پارک کی طرف ٹریفک کارش ہوسکتا ہے اس لیے شہری اس جانب غیرضروری سفرسے گریزکریں، شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں او چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں، شہریوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پ اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر تجارت اور برطانیہ کے نائب وزیر تجارت
جولائی
امریکہ فرضی دشمن بنانے کی کوشش کر رہا ہے:چین
?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اہداف کو پورا
جولائی
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کا نتیجہ؛سوڈانیوں کے پاس کچھ نہیں بچا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:خرطوم کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے اور تعلقات
اکتوبر
جرمنی میں 15 ہزار سے زائد مالس کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: انرجی کیریئرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد
اکتوبر
وزیر خارجہ کے کابل دورے کے بارے میں اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اگست
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ، 5 ججز نے وکیل کرلیے
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے
فروری
ہم ابھی تک معاہدے کے حتمی فیصلے تک نہیں پہنچ پائے ہیں: ایروانی
?️ 9 جون 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مندوب امیر
جون
شہید اسماعیل ہنیہ کی سوانح حیات؛ جہاد و جدوجہد سے شہادت تک
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں:جدید تاریخ پر نظر ڈالیں تو کوئی بھی حکومت صہیونیستی ریاست
اگست