?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو پنجاب پولیس کی خصوصی ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے عمران ریاض کے والد کو ورکنگ کمیٹی میں جاکر اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوشیش جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے مجھے کہا ہے کہ آپ معاونت کریں اور عمران ریاض کے والد کو کہا ہے کہ جو ورکنگ کمیٹی بنائی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران ریاض پاکستان کے نامور صحافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس معلومات ہے جو شئیر کرنا چاہتے ہیں جس پر وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں اور کوششیں جاری ہیں۔
صحافی عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ مجھے کسی سے خوف نہیں ہے، میں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے اپنی دکان نہ چمکائیں، آپ نے جو باتیں کرنی ہیں کریں میری فکر آپ چھوڑ دیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور تمام پولیس یونٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب پولیس کے خصوصی ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سلطان چوہدری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی تھی۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران نے عمران ریاض کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے خفیہ رپورٹس پیش کیں اور انہوں نے پولیس کی متعلقہ ونگز اور سیکشنز کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی پنجاب کی طرف سے پیش کی گئی خفیہ رپورٹس میں نشاندہی کیے گیے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے کہا کہ عمران ریاض سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے پنجاب پولیس کا ورکنگ گروپ وزارت دفاع سے رابطے میں ہے۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک نے بچوں کی حفاظت اور کریئیٹرز کی سہولت کیلئے نئے فیچرز متعارف کرا دیے
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے بچوں کی آن
جولائی
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج
مارچ
پیپلز پارٹی کا حکومتی یقین دہانیوں کی پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار
?️ 21 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت پاکستان پیپلز
دسمبر
نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ پر شہباز گل کا ردعمل
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) شہباز گل نے سابق وزیراعظم کی رپورٹ پر
فروری
پی آئی اے نے خلیجی ممالک کیلئے پروازیں معطل کردیں
?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران کی جانب سے عراق اور قطر میں
جون
قومی اسمبلی میں ایک سانحہ ہوا،جس پر سب کو تشویش تھی، اسپیکر پنجاب اسمبلی
?️ 13 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام
ستمبر
مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر
اگست
ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں کی ویکسینیشن کا آغاز
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 40 سال سے زائدعمر کے شہریوں
مئی