عمران دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسے (تحریک انتشار کو) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں، عمران خان اور ان کی جماعت کا وطیرہ رہا ہے کہ بین الاقوامی اور عالمی سطح پر وہ دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کی ہر فورم پر حامی رہی ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی واحد قوم ہیں جس کے بچوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں، اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے قربانیوں کی داستان لکھی، خضدار میں بچے شہید کیے گئے، ان بچوں کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں؟ ایک شخص کے 3 بچے واقعے میں شہید ہوئے تھے اور وہ ہمت اور حوصلہ سے کہہ رہا تھا کہ میری جان بھی حاضر ہے پاکستان کے لیے۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام نے لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی ہے، افواج پاکستان، سویلینز، دکاندار، ڈاکٹرز، انجینئرز، بچے، معاشرے کا ہر طبقہ ان قربانیوں کی داستان میں روشن باب کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کو شکست دیں گے، پوری قوم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہے، پاک فوج کے جوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان کے لیے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو مات دی، گزشتہ دور میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے تھے، پریڈ لائن مسجد دھماکے میں لوگوں کی شہادتیں فراموش نہیں کی جا سکتیں، فتنہ الخوارج کا نہ دین سے تعلق ہے نہ اسلام سے، مساجد اور معصوم لوگوں پر حملہ کسی صورت جائز نہیں ہے، علما کا خون بھی وطن کی آبیاری میں شامل ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے 

?️ 4 جنوری 2026 جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے

9 مئی کیسز: عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

?️ 20 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پاکستان

پاکستان نےحال ہی میں 40 افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان کے حوالے کیا

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے

پاکستان کا ہندوستان کو تند جواب: ایٹمی ہمسائے کو دھمکی دینا دیوانگی اور جنگ طلبی ہے

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: پاکستان کی فوج نے ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے حالیہ

برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا

?️ 29 نومبر 2025برطانیہ میں اقتصادی بحران نے اہم شخصیات کو ملک چھوڑنے پر مجبور

More than 70,000 homeless after deadly Lombok quake

?️ 1 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little

ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے

آصف زرداری ایک اور کرپشن ریفرنس میں طلب

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف علی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے