عمران خان کی صحت ٹھیک، پی ٹی آئی کے پاس وکٹم کارڈ کے سوا کچھ نہیں بچا۔ طلال چوہدری

طلال چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی کی رپورٹ آگئی، پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگ رہا ہو گا کہ ان کی صحت ٹھیک ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرلیے، وزیر اعلیٰ تبدیل کرکے دیکھ لیا، اب ان کے پاس وکٹم کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو کہاں رکھنا ہے کون سی دوا دینی ہے کیا علاج کرنا ہے اس کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے، یہ فیصلہ نہ مریض خود کر سکتا ہے، نہ وکیل کرسکتا ہے اور نہ ان کی جماعت یہ فیصلہ کرسکتی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ 40 سال کے بعد اتنی اچھی نظر کسی کی نہیں ہوتی جتنی بانی پی ٹی آئی کی ہے، اللّٰہ تعالیٰ بانی پی ٹی آئی کو صحت دے، ان کی آنکھ پہلے سے بہتر ہے، وہ صحت مند ہیں، پی ٹی آئی والوں کو اچھا نہیں لگے گا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹ اچھی کیوں آئی؟، اب اس معاملے میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور سینئر ڈاکٹرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے کیوں بند ہے خیبر پختونخوا حکومت سے پوچھیں، ان سے پوچھیں کہ اپنے لوگوں کو کیوں تکلیف دے رہے ہیں، نواز شریف تو احتجاج کیلئے سڑک پر نکلے تھے، نواز شریف نے اے سی کمرے اور اس بلڈنگ کے اندر پناہ لیکر اپنی تحریک کا آغاز نہیں کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مسجد الحرام میں خودکش حملہ آور کے داخلے کی جھوٹی خبر؛ پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل

?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں:سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں خودکش حملہ آور کے داخلے

گروسی نے ایران کے جوہری تنصیبات میں معائنہ کاروں کی مداخلت کی امید ظاہر کی

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: رافیل گروسی، نے جمعہ کو جاپان میں پریس کانفرنس سے خطاب

لندن کے قریب صنعتی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے قریب واقع سسیکس کے ایک صنعتی

ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے:وزیر اعظم

?️ 23 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع

حالیہ رکاوٹیں سائبر اٹیک کی وجہ سے نہیں تھیں: امریکی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر کا دعویٰ

?️ 19 نومبر 2026سچ خبریں: امریکی نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر جی کلیٹن نے کانگریس کی ہوم

جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترامیم بل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف

صیہونی فوجی ہوائی اڈے پر یو اے ای کے فوجی طیاروں کی لینڈنگ کا راز

?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے