عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کیلئے ٹیکس نوٹس جاری

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی لاہور رہائش گاہ پر ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں لگژری ٹیکس کے حساب سے جائیداد کے رقبے اور دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

13 اپریل کو جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت نے پنجاب فنانس ایکٹ 2014 کے سیکشن 8 کے تحت کم از کم دو کنال (تقریباً 12 سو مربع گز) کے مکانات پر جولائی 2014 سے لگژری ٹیکس عائد کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو اس خط کی وصولی کے 7 روز کے اندر اندر منسلک فارم میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے’۔

مختصر خط عمران خان کی والدہ شوکت خانم کے نام لکھا گیا ہے کیوں کہ محکمے کے ایک اہلکار کے مطابق زیر بحث جائیداد، عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ، اب بھی ان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس لگژری ہاؤس ٹیکس کا تخمینہ لگانے اور نفاذ کرنے سے قبل رہائش گاہ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

اہلکار نے بتایا کہ پلاٹ پر پہلا گھر 1970 میں بنایا گیا تھا جسے 2018 میں منہدم کر دیا گیا تھا، بعد ازاں 2020 میں ایک نئے گھر کی تعمیر مکمل ہوئی جو لگژری گھر کے زمرے میں آتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی سیاست نہیں ہے کیونکہ محکمہ کو ٹیکس جمع کرنا تھا اور مالی سال کے آخری دن یعنی 30 جون تک اپنا سالانہ ہدف حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی پر بھی پی ٹی آئی کے لوگ کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

پنجاب فنانس ایکٹ 2014 کے مطابق، دو کنال یا اس سے زائد رقبے کا مکان جو 6 ہزار مربع گز پر محیط ہو اور جس کی تعمیر یکم جنوری 2001 سے 30 جون 2022 کے درمیان مکمل ہوئی تھی، اس پر اطراف کی آبادی کے لحاذ سے ایک سے 2 لاکھ روپے ٹیکس لاگو ہوگا۔

تاہم 8 کنال یا اس سے اوپر کا مکان جس کا رقبہ 12 ہزار مربع فٹ سے زیادہ ہو اور اسی مدت کے دوران تعمیر کیا گیا ہو اس پر 2 سے 3 لاکھ روپے فی کنال ٹیکس وصول کیا جائے گا ( جو زیادہ سے زیادہ 24 لاکھ روپے سے 36 لاکھ روپے تک ہوسکتا ہے)۔

مشہور خبریں۔

یحییٰ سنوار کے قتل پر صہیونی حکام کا اتفاق

🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی حکام یحییٰ سنوارکو 7 اکتوبر کے حملے کا ماسٹر

جماعت اسلامی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف سے ظلم برداشت نہیں کرے گی: حافظ نعیم الرحمن

🗓️ 13 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں BHQ اور RHC ہسپتالوں کی نجکاری کے

آذربائیجان میں ترکی کے نئے سفیر پر اٹھے سوال

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: چند روز قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے بیرول

یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اور سوڈانی کرائے کے200 فوجی ہلاک

🗓️ 22 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے سرحدی علاقے میں اس ملک کی فوج اور عوامی

آڈیو لیکس معاملہ: ایف آئی اے نے شوکت ترین کےخلاف مقدمہ درج کرلیا

🗓️ 13 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے  کے سائبر کرائم ونگ نے

پی ٹی آئی عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے:صدر مملکت

🗓️ 29 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی

’ایکس‘ پر پابندی ختم کی جائے، خواجہ سعد رفیق

🗓️ 18 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی

بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے رواں ہفتے ملاقات متوقع

🗓️ 15 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے نیویارک میں اقوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے