عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمیں نظر نہیں آرہا عمران خان رہا ہوں گے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے جب کہ ہم عدلیہ کے آزاد ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، جب عدلیہ اپنے فیصلے خود کرے گی تو پھر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پیٹرن انچیف عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات تقریبا 2 گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں جاری رہی۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کے آئندہ بجٹ کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی جب کہ عید کے بعد پی ٹی آئی کی تحریک کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارے صوبے کا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی ٹیم کی ملاقات بجٹ سے پہلے کرائیں گے اور اگر ملاقات نہ کرائی گئی تو پھر لائحہ عمل طے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں فنڈز انسانی فلاح پر لگانے کا حکم دیا ہے، بانی نے ہمیشہ کہا کہ فنڈز کو ہیومن ڈویلپمنٹ پر لگانا ہے، ہم ممبرز کو جو فنڈز دیتے تھے اب براہ راست نہیں دیں گے بلکہ ممبرز کو اسکیم دیں گے اور ایک کمیٹی اس کی اسکروٹنی کے بعد فنڈز کو منظور کرے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک پارٹی کا لیڈر ناحق جیل میں ہے، زیادتی ہے کہ ہمیں ان کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اب بھی وہی ڈرامے بازی ہورہی ہے، پراسیکیوٹر کہہ رہا تھا کہ رات پتا چلا ہے کہ آج پیشی ہے، پراسیکیوشن تاخیر کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، ہم نے تحریک سڑکوں پر کرنی ہے، انہوں نے ہمیں گولیاں ماری یہ دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں، تاہم ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ عوام کریں گے جب کہ ہماری تحریک بڑے صبر اور برداشت کے بعد چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک پر قبضہ کرنے والے اس ملک کو تباہ کر رہے ہیں، اس ملک میں انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا اور ان کے فیصلوں سے ملک نیچے جا رہا ہے، انہوں نے باریاں لے کر ملک اور معیشت کو تباہ کردیا اور اب انہوں نے ترامیم کرکے قانون اور آئین کا کباڑہ کردیا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کو 14ماہ سے نظر بند کر رکھا ہے یہ بے غیرتی کی انتہا ہے، آج تک کسی کی بیوی کے ساتھ ایسا نہیں کیا گیا، سیاسی انتقام ہوتے رہے ہوں گے،لیکن خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہمیں غلام بنا لیں گے، ہمیں اللہ نے بحثیت مسلمان اور پاکستانی آزاد پیدا کیا ہے، ہم اس ملک میں آزاد پیدا ہوئے ہیں غلامی برداشت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون، عدالتوں اور نظام سے امید رکھی لیکن یہ سمجھتے ہیں کہ ڈنڈے کے زور پر غلام بنائیں گے تو ہم ڈنڈے کے مقابلے میں ڈنڈہ ماریں گے،گولیوں کے مقابلے میں گولیاں چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ہماری نسلوں کے لئے اتنی بڑی قربانی دے رہا ہے ایسے مواقع قوموں کو دوبارہ نہیں ملتے ، اب ہمیں زور بازو سے شکست دینی پڑے تو ہم ایسے نظام کو شکست دیں گے اس نظام کو جو ہمیں غلامی کی جانب لے جا رہا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے ساتھ جو حقوق کی جنگ ہے وہ بھی کافی حد تک جیت رہے ہیں، این ایف سی کا اجلاس اگست میں بلایا جائے گا جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات بڑی واضح ہے کہ پاکستان کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان شاید تحریک کے حوالے سے مزید کوئی کمیٹی بھی بنانے لگے ہیں، میں بھی اسی احتجاج اور تحریک کا حصہ ہوں جب کہ میں چیف منسٹر کا پروٹوکول استعمال کروں گا، مجھے کوئی گولی ٹھوکے گا تو مجھے بچانے والے بھی اس کو گولی ٹھوکیں گے، میں بطور وزیر اعلی آئین کے مطابق اپنا اختیار ٹھوک کر استعمال کروں گا۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا حکام برہم، سی ای او کے الیکٹرک کا جواب مسترد

?️ 22 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں عوامی

افغانستان سے انخلا میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دینے پر برطانیہ میں تنقید

?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے

ویانا میں شہید فلسطینی صحافی کو عالمی خراج عقیدت

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: عالمی پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کے پچھترویں عالمی کانفرنس میں،

عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی سے مکمل ہو سکتی ہے

?️ 21 نومبر 2025عراق کی نئی حکومت کی تشکیل میں تیزی سے مکمل ہو سکتی

روس کے اندر آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹو فوج کو تباہ کرنے کی صلاحیت

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:    اندازوں کے مطابق اور لبنانی المیادین نیٹ ورک کی

سینیٹ اجلاس کی کہانی

?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ نے الیکشن ایکٹ (ترمیمی) بل 2022 اور قومی احتساب

نیتن یاہو اور کاٹز جنوبی شام کے تنازع پر خاموش کیوں ہیں؟

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں:  عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی حلقے، خاص

وزیراعظم کی سیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایات

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے