?️
جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہوسکتا، عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے،ملکی معیشت کا حل بھی آئین کی بالادستی میں ہے،جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کر سکتا، جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہمیں سیاسی دشمنیوں کو ختم کرنا پڑے گا۔
وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس میں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔ہمیشہ ملک کی بات کریں۔ ملکی سیاست اور ملک کی بہتری کی بات کریں۔ ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے سیاسی ماحول کو نفرت میں بدل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اپوزیشن کی سوچ کو اکٹھا کی جائے۔
اپوزیشن ملکی سیاست کا انتہائی اہم حصہ ہوتی ہے۔سیاست اپوزیشن اور حکومت سے ہوتی ہے۔
ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا۔پچھلے ایک سال میں حکومتی کارکردگی سامنے ہے جبکہ اپوزیشن کی کارکردگی بھی بالکل صفر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج بلوچستان کی صورتحال حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل عوام پاکستان پارٹی کے رہنماءشاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 3 بڑی جماعتیں اقتدار میں آنے کے باوجود ملک نہیں چلا سکیں تھیں۔
اس سے ثابت ہوتا تھا کہ پاکستان میں سیاست ناکام رہی تھی۔ یہ عوام کی نہیں بلکہ اس ملک کی لیڈرشپ کی ناکامی تھی۔صوابی میں جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی جو صورتحال تھی وہ سب کے سامنے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں موجود لوگوں کی باتیں سن کر ہنسی آتی تھی۔ سیاسی مفادات کےلئے ہم نے نوجوانوں کا مستقبل داﺅ پرلگا دیا تھا۔
موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں آئے تھے اس لئے مسائل قابو میں نہیں آرہے تھے۔ان کاکہنا تھا کہ بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا ہ میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت تھی وہاں کیا حالت بہتر ہوئے؟ صوبے کا وزیراعلیٰ اور گورنر اپنے گھر جانے کے قابل نہیں ۔ عوام کو معاشی دلدل سے نکالنے کےلئے آئین اور قانون کا راستہ اپنانا ہوگا۔ سندھ میں 17سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔کراچی شہر کی 40 فیصد آبادی کے گھر پانی نہیں آتا تھا۔


مشہور خبریں۔
کوئی شواہد نہیں کہ سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آیا
مئی
صیہونیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک ہفتے میں 9 فلسطینی شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی فوج کے ہاتھوں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے
جنوری
صہیونی فوجی جنک کی تیاریوں میں مصروف
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے آج منگل کی صبح خبر دی
جون
دوحہ، ایران کے ساتھ نئے سیکیورٹی فریم ورک کا خواہاں
?️ 24 جون 2026سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، وزیراعظم اور وزیرخارجہ قطر نے
جون
فرانس کے سفیر کے خلاف اسمبلی میں ہوگی بات:شیخ رشید
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو
اپریل
پیوٹن نے ٹرمپ کے لیے اپنی شرط کا اعلان کیا
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے امریکی ہم منصب
اکتوبر
دہشت گردوں کا مستونگ میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، میجر سمیت 3 فوجی جوان شہید
?️ 6 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ
اگست
امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب
مئی