’عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے‘ بیٹوں کا والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

?️

لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، قاسم کہتے ہیں کہ میں نے اور سلیمان نے ویزہ کے لیے درخواست دے دی ہے، ہم دونوں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو انٹرویو کے دوران جب قاسم اور سلیمان سے سوال ہوا کہ ’کیا آپ نے عمران سے ملنے کی اجازت کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی؟‘ اس پر قاسم نے جواب دیا ’کہ اب ہم منصوبہ بنا رہے ہیں کیوں کہ انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ ہم مل سکتے ہیں تو لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے جنوری میں جانا چاہیئے، اسی لیے ہم نے اپنے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزے ابھی تک نہیں آئے، ہم توقع کر رہے ہیں یہ پروسس مکمل ہو جائے گا، اس لیے ہم جنوری میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے قاسم نے کہا کہ ’جو بات آپ کو سمجھنی چاہیئے وہ ان کی زندگی ہے، یہ واقعی میں ان کا جذبہ اور ان کا مقصد ہے کیوں کہ عمران خان اسے اپنی زندگی کا مقصد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلائیں، اس لیے اگر وہ ابھی ڈیل کرکے ہمارے پاس آئے اور انگلینڈ میں رہیں تو میں جانتا ہوں کہ ان کو یہ تکلیف ہوگی کہ انہوں نے اپنا ملک برباد ہونے کے لیے چھوڑ دیا، میں جانتا ہوں وہ ڈپریشن میں چلے جائیں گے، ورنہ ہم تو چاہیں گے کہ ہمارے والد ہمارے تمام کرکٹ اور فٹ بال میچ یہاں دیکھیں ان کا ایک مقصد ہے جو ان چیزوں سے کہیں بڑا ہے، لہذا آپ صرف اس کا احترام کرسکتے ہیں‘۔

سابق وزیرِ اعظم کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے والد کو جن حالات میں جیل میں رکھا گیا ہے کہ وہ انتہائی شرمناک ہے، انہیں پینے کے لیے گندا پانی دیا جاتا ہے جب کہ کھانے کا معیار بھی انتہائی خراب ہے، عمران خان کو اپنے ذاتی معالج تک رسائی حاصل نہیں، انہیں اس کوٹھری میں رکھا گیا ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے، اِن چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں میں بمشکل دن کی روشنی آتی ہے اور اکثر بجلی بھی کاٹ دی جاتی ہے‘۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی تشدد سے متعلق خصوصی نمائندہ ایلس جِل ایڈورڈز کی جانب سے بھی حال ہی میں جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’26 ستمبر 2023ء کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے بعد سے عمران خان کو مبینہ طور پر حد سے زیادہ قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں دن میں 23 گھنٹے ان کے سیل میں رکھا جاتا ہے، بیرونی دنیا تک ان کی رسائی بھی انتہائی محدود ہے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت طویل یا غیر معینہ قید تنہائی ممنوع ہے، لہٰذا بنا کسی تاخیر کے عمران خان کی قید تنہائی ختم کی جائے‘۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کی کابینہ کے وزیر کی بیٹی کا والدین پر جنسی زیادتی کا الزام 

?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے ایک خبر میں

بیلجیئم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اسرائیلی یونیورسٹیوں سے رابطہ منقطع

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: بیلجیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں

فلسطینی نوجوان صہیونی دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں : ابو عبیدہ کا اعلان

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: قسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے زور دے کر

آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم خط پر بین الاقوامی ردعمل

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام اہم

پاکستانی جنرل: ٹرمپ کی بچگانہ بدزبانی، ایران کے مقابلے میں امریکہ کی اسٹریٹجک شکست کا ثبوت

?️ 6 اپریل 2026سچ خبریں: پاکستان کی فوج کے سابق سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران

پارلیمانی انتخابات کے بارے میں انتخابات عراقی وزیر داخلہ کا بیان

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اعلان کیا ہے کہ

خلیج عدن میں دو امریکی میرینز کیوں لاپتہ ہوئے

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں: اس حقیقت کی وجہ سے کہ امریکی حکام نے بارہا

کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے