عمران خان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے، اسحٰق ڈار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔
عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ’عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ صرف قومی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے مقصد سے لکھی گئی ہے’۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کی جانب سے دنیا کی 27ویں بڑی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اس وقت سے وہ ہوش کھو چکے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، شہباز شریف نے انہیں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے طور پر قومی سلامتی کے موضوع اور نیشنل ایکشن پلان پر مکالمے کے لیے مدعو کیا جس پر عمران خان کا غیر مہذب اور گھٹیا ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اپوزیشن میں ملک کو عزت کے ساتھ آگے بڑھتا دیکھنے کے بجائے زوال پذیر دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار ہونے والے افراد کی تصویر اور نام درج کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قائم کردہ اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا‘۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا، 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے’۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ

?️ 30 مئی 2021بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی

صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی

امریکہ میں طلباء کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں پر روس کا ردعمل

?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ

امریکی لیزر ہتھیار سعودی بجٹ تباہ کر دیں گے: محمد علی الحوثی

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ

?️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی

اب تک 3000سے زیادہ یوکرین کا فوجی انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے؛روس کا دعوی

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

اسرائیل ہمیشہ غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان جدائی کی تلاش میں کیوں رہتا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:سنہ 2005 میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اس کی آزادی

تل ابیب کی مداخلت نے شام کو خطرناک موڑ پر پہنچا دیا: جولانی

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: ابو محمد الجولانی، شام پر قابض دہشت گرد گروپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے