عمران خان کا انتخابی دھاندلی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع، جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ حامد خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے غیر جانبدار حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن عام انتخابات اور اس کے نتائج کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وفاق اور پنجاب میں حکومتی تشکیل کے اقدامات کو معطل کیا جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا، تاہم عمران خان کی جماعت تحریک انصاف ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہونے کے سبب انتخابی عمل کا حصہ نہیں بن سکی تھی اور پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا۔

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی کُل 265 جنرل نشستوں میں سے 75 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلزپارٹی نے 54 نشستیں حاصل کیں۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے اگرچہ سب سے زیادہ (93) نشستیں حاصل کیں لیکن انہوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے دونوں بڑی جماعتوں میں سے کسی سے بھی جماعت سے اتحاد نہیں کیا جبکہ حکومت بنانے کے لیے قومی اسمبلی کی کل 169 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

حکومت سازی پر اتفاق رائے کے بعد رہنما مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ملک کے وزیراعظم منتخب ہوگئے جبکہ رہنما پیپلزپارٹی آصف علی زرداری صدر مملکت کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہزاروں صیہونیوں کی معلومات ہیکرز کے قبضے میں

?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے متعدد صفحات اور ویب سائٹس ہیک ہونے کی وجہ

خلائی جہاز شہریوں کو لے کر خلا میں روانہ ہو گیا

?️ 17 ستمبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ایرواسپیس کمپنی اسپیس ایکس کا خلائی جہاز عام شہریوں کو

امریکہ جنگی جرائم میں اسرائیل کا شریک ہے: جہاد اسلامی

?️ 4 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے زور دے کر کہا ہے کہ

ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ

?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے

امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان

?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو

بائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان تو تو میں میں

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر نے منگل کی شام مغربی کنارے میں

سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری

نو مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا۔ طارق فضل چودھری

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے