?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیٹرن انچیف بنانے کااعلان کر دیا، پہلے کی طرح تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبریں محض افواہ ہیں،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور میں چیئرمین رہوں گا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔بیرسٹرگوہر نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی ہے۔
میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں پارٹی کے کیسز لے کر چلوں گا۔
احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں۔اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔تحریک سے متعلق تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔ احتجاج کا ٹائم فریم بانی پی ٹی آئی عمران خان خود دیں گے،احتجاج کے حوالے سے مختلف افراد کو ذمہ داری دی جائے گی۔احتجاج کی ذمہ داری اب صرف علی امین گنڈا پور پر نہیں ہوگی۔
گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کایہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا۔ ہمیشہ کوشش رہی مسائل بات چیت سے حل ہوں۔اب بھی بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ لچک اور بات چیت کو ترجیح دی ہے۔ماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی۔اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا آپشن کھلا رکھا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کیاتھا۔
احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہو گا بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی نے مجھے ذمہ داری دی تھی کہ احتجاجی تحریک کا پلان بنا کر دوں، بانی پی ٹی آئی سے آئندہ ملاقات پر احتجاجی تحریک کا پلان پیش کروں گا۔
وکلا اور پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کریں گے۔گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں احتجاجی تحریک کی حکمت عملی تیار ہو جائے گی۔ اگلی ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی خود ذمہ داریاں تفویض کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی لیڈرشپ کے بارے میںکہا کہ ان پر اعتماد ہے لیکن تحریک وہ لیڈخودکریں گے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا تھا ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچاتھا۔
بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا تھاکہ ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں جیل سے لیڈ کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاجی تحریک سے متعلق تمام ہدایات میں جیل سے دونگا۔سینیٹر علی ظفر کا مزید یہ بھی کہنا تھا بانی پی ٹی آئی بہت سنجیدہ تھے۔اب جو تحریک چلے گی ایسی پہلے کبھی نہیں چلی ہو گی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس دفعہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانا تھا۔تحریک چلانے میں رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہمیں بھی طریقے آتے تھے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے بھارت کے خلاف مزید 25 فیصد ٹیرف آرڈر پر دستخط کر دیئے
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ نے بھارت کی
اگست
میدویدیف نے روس میں برطانوی اثاثوں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے یوکرین کو ماسکو کے
ستمبر
صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
?️ 30 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ
اگست
ہم خطے میں جنگ کے خلاف ہیں: عرب لیگ
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسام زکی نے
فروری
پیٹرول کی مصنوعی قلت، ذخیرہ اندوزی پر 7 پیٹرول پمپ سیل، 8 لاکھ جرمانہ کیا ہے، مصدق ملک
?️ 9 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا
فروری
امریکہ جمہوریت کانفرانس کے ذریعہ دنیا میں تفرقہ پھیلا رہا ہے:چین
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے امریکہ سے کہا کہ وہ جمہوریت کے
مارچ
یمنی عوام کے 80 ہزار ٹن ایندھن والے 3 جہازوں پر قبضہ
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: یمن کی قومی تیل کمپنی نے آج ہفتہ 6 نومبر کو
نومبر
عبرانی میڈیا: اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کیے بغیر کوئی کامیابی حاصل کی ہے
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اسرائیل
جولائی