عمران خان نے ہم سے کوئی ذکر نہیں کیا کہ ان سے کسی اہم شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے، علیمہ خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہم سے کوئی ذکر نہیں کیا کہ ان سے کسی اہم شخصیت کی ملاقات ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کئی مہینوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت روک دی گئی ہے، ہم منتظر ہیں کہ جج صاحب تھانہ آر اے بازار مقدمہ کی سماعت کے لیے جائیں تاکہ ہم بھی جا سکیں کیوں کہ ہم اڈیالہ میں سماعت کے لیے جانا چاہتے ہیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میرے اوپر 50 سے 60 پرچے درج ہو چکے ہیں، میرا گناہ صرف عمران خان کے پیغام کو آپ تک پہنچانا ہے، پچھلے 5 دنوں میں کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ کبھی پشاور ہائیکورٹ کبھی انسداد دہشت گردی عدالت جارہے ہیں، آج تیسری مرتبہ پیش ہوئی ہوں، دو گھنٹے لگ گئے باور کروانے میں کہ میرے لیے ٹریولنگ کیوں ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مورثی ہیں ہم مورثی تھے اور اپنے بھائی کے لیے ہم موروثی رہیں گے، عمران خان کے بیٹوں نے انٹرویو دیا ہے موروثی تھے تو دیا ہے، دو سال سے ہم بہنیں اپنے بھائی کے لیے کھڑی ہیں موروثی ہیں تو کھڑی ہیں، واضح بتا دوں اب اپنے بھائی کو کسی کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک کی خاطر آپ اور آپ کی یوتھ کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی یوتھ فوج کو کافی عرصے سےاٹیک کر رہی ہے وہ اب نہ کرے، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آپ کے ساتھ اختلافات سیکنڈری ہیں، ہم آپ کے اور قوم کے ساتھ ہیں، ملک کی خاطر میں اپنی اندرونی لڑائی کو روک دیتا ہوں اور مودی کے خلاف آپ کے ساتھ ہوں، جس پر کہا گیا کہ آپ کا بہت شکریہ، ہمیں آپ سے یہی توقع تھی۔

مشہور خبریں۔

یوکرین بحران کے بارے میں سوئٹزرلینڈ میں نشست

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزرلینڈ جون کے وسط میں یوکرین

پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلام آباد کے نیشنل جرنلسٹ کلب کے سربراہ انور رضا کی

2023 میں گلوبل ٹیررازم انڈیکس کا جائزہ

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ سال سے لے کر اب تک کی مختلف علاقائی اور

اسرائیلی تجزیہ کار: دوحہ آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر نے آج اتوار کو شائع ہونے والے

نابلس میں فائرنگ سے سینئر صہیونی کمانڈر زخمی

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:   گزشتہ شب بدھ کی رات سینکڑوں صیہونیوں نے مغربی کنارے

24 گھنٹے میں 150 مرتبہ یمن جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی خبر رساں ذرائع نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ

لاوروف: ایران کے خلاف جنگ کا ایک اہم مقصد تیل پر قبضہ تھا

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے بیان

نیتن یاہو کے اردگان کے خلاف سخت بیانات

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، وزیراعظم صیہونی حکومت، نے ترکی کے صدر رجب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے