?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کبھی بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی، اس حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں سابق وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اور نہ ہی ان کے کسی نمائندے، اسی طرح صدر نے کبھی بھی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آرمی چیف کی کسی تجویز کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا۔
یہ بیان سینئر صحافی کامران خان کی صبح کئی گئی ٹوئٹ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے کاروباری قیادت کے ساتھ کل شب ملاقات میں بتایا تھا کہ صدر عارف علوی کے ذریعے عمران خان کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا پیغام بھیجا تھا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نہ مانے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس پر جنرل عاصم منیر نے کہا وہ سیاسی عمل میں مداخلت کے لیے تیار نہیں۔
کامران خان نے مزید کہا کہ اجلاس ساڑھے تین گھنٹے جاری رہا، جس میں وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے، سینئر صحافی نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر خزانہ نے معاشی بحران کو تسلیم کیا لیکن پُراعتماد تھے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف کی سطح کا معاہدہ جلد ہو جائے گا۔
کامران خان نے یہ بھی بتایا کہ وزیر خزانہ نے کاروباری برادری کو انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف چاہتا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گزشتہ زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں 6 فیصد اضافہ کیا جائے لیکن اسحٰق ڈار نے کسی طرح کر کے شرح سود میں 2 فیصد اضافہ ہونے دیا۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو عمران خان نے کہا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے آرمی چیف سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، انہوں نے زور دیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے میری کوئی لڑائی نہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے، پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہٰی میرا ساتھ چھوڑ دیں اور اب ہمیں پرویز الہٰی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کے ساتھ بےوفائی نہیں کر سکتا۔


مشہور خبریں۔
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری۔
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک
جولائی
اسرائیلی فوج ٹینکوں اور زخمی فوجیوں کی مرمت میں مصروف
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے نیٹ ورک "کان” نے رپورٹ دیا ہے
اگست
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے
?️ 23 دسمبر 2021ممبئی(سچ خبریں) بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کا شکریہ کہ انھوں نے عربوں کا وقار لوٹا دیا
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:انٹر ریجنل رائے الیوم اخبار کے چیف ایڈیٹر اور عرب دنیا
مئی
ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے آج (ہفتہ) مشرق وسطیٰ
مئی
امریکہ کے ساتھ تاریخی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھائے گا، وزیراعظم
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
جولائی
انصاراللہ کے اراکین کی پیوٹن کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ایک وفد نے ماسکو کے دورے
جنوری
شاہ رخ خان کا ہمشکل؛سوشل میڈیا صارفین دنگ
?️ 7 جون 2023سچ خبریں:بھارت میں ایک بار پھر ایسا شخص سامنے آیا ہے جو
جون