عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کا حکم دے دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں فحش ویب سائٹس کو بند کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ، چیئرمین نیاٹیل راشد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور تھری/ فور جی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں تاکہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس خاص طور پر کلاؤڈ فئیر، انٹرنیٹ ٹریفک کے کل شئیر کا 2.1 فیصد رکھتے ہیں۔انہیں فحش مواد پیش کرنے کی شکایات ہیں۔دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کے مطابق فحش مواد پیش نہیں کرتے۔

وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز/سی ڈی اینز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سی ڈی این، خاص طور پر کلاؤڈ فئیر کے ذریعے فحش مواد کو روکا جا سکے۔پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی استعداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے تاکہ فحش ویب سائٹس کے کچھ عالمی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کرکے انہیں یو آر ایل اور ڈومین کی سطح پر بلاک کیا جا سکے۔ مزید برآں ، اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے اس منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے جس کا نفاذ دو ماہ کی مدت میں ممکن ہو سکے گا۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ اجلاس: وزیراعظم کا ہندو توا سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ

?️ 23 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل

رئیسی کا دورۂ روس امریکی تخریب کاری کے خلاف ایک اہم قدم ہے: پاکستانی محقق

?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے

مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد بھارتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 26 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے متعدد

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

?️ 8 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) ایف اے پی  کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق

یمنی انصاراللہ کا عالم اسلام کے نام پیغام

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کے ترجمان نے غزہ کے بارے میں

جب تک اسپین معافی نہیں مانگتا تب تک گیس کی کوئی خبر نہیں:الجزائر

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپ میں توانائی کے بحران نے اسپین کو الجزائر کے ساتھ

آج چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

?️ 23 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری آج ہوگی

یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے