عمران خان ملکی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں، فواد چوہدری

?️

لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان مُلک کی سیاست کی شطرنج کے بادشاہ ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، خواجہ سراوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات کم ہے انہوں نے حکومتیں کی ہوئی ہیں، ان خواجہ سراؤں کو ایزی نہ لیں یہ خواجہ سرا حکومتیں بھی گرا سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ’میں نے استحکام پارٹی کبھی جوائن ہی نہیں کی یہ سب کو پتا ہے تو اس کی ترید کیا کروں‘، اس دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ’عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ کی لڑائی میں کون مظبوط ہے؟‘ اس سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’تاریح گواہ ہے ہمشہ سے عدلیہ ہی مظبوط رہی ہے‘، اس دوران جب ان سے عدالتی کارروائی سے متعلق پیمرا نوٹی فکیشن کا سوال ہوا تو سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ’ پیمرا نوٹیفکیشن کا مطلب اوپن ٹرائل کو بند کرنے کے مترادف ہیں، پیپلیز پارٹی اور مسلم لیگ کو اجلاس کرنا چاہیے اور اپنی پوزیشن کلئیر کریں۔

فواد چوہدری یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان احمقوں کے تبصرے پڑھ کر حیران ہو جاتا ہوں جو لکھ رہے ہیں کہ پرویز الٰہی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی مائنس عمران خان فارمولا ہے، ان "بزرجمہروں” نے ایک دن کوئی تکلیف نہیں دیکھی اور ان کے لیے مہینوں پابند سلاسل رہنے والی لیڈر شپ پر بہتان لگانا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پاکستان میں وہ حیثیت ہے جو ماؤزے تنگ کی چین کے انقلاب میں تھی یا قائد اعظم کی مسلم لیگ اور گاندھی کی کانگریس میں تھی، عمران خان کے اشارے کے بغیر پاکستان کی سیاست کی شطرنج پر کوئی چال چلی ہی نہیں جا سکتی، اس کھیل کا بادشاہ عمران خان ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی نوجوان کا اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے

?️ 25 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) ایک فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی دہشت گرد

موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات بپھر گیا، 7 مقامات پر 75 سے زائد افراد بہہ گئے، 9 لاشیں برآمد

?️ 27 جون 2025سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات بپھر

غزہ کی پٹی میں تمام صحت مراکز تباہ

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض

نیتن یاہو کی اہلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  کے سابق دفتری ملازم

روس، پاکستان کو کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، مصدق ملک

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے بُرے دن

?️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے خلاف

فلسطین میں الجزیرہ کی نشریات پر پابندی؛مزاحمتی تحریک کا ردعمل

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے بدھ کی شب قطر کے الجزیرہ چینل کی

جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل

?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے