?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کے لیے عمران خان کی جانب سے ملنے والی لسٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم اور پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ منگل اور جمعرات کو دن دو بجے جیل کے چھوٹے کمرے میں میٹنگ ہوتی ہے، عدالت لوکل کمیشن بنا دے جو آپ کو رپورٹ دیتا رہے۔
پی ٹی آئی وکیل کے مؤقف پر عدالت کہا کہ گزشتہ آرڈر صرف ٹرائل کی حد تک نہیں تھا، ٹرائل ہے یا نہیں وکلا کو مکمل سہولت دینی ہے اور آپ اس حوالے سے توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ عدالت کے آرڈرز پر مکمل عمل ہورہا ہے، لوکل کمیشن بھی قائم ہے، اس پر جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ لوکل کمیشن الگ کیس ہے وہ تو انصاف تک رسائی آپ نے یقینی بنانی ہے مگر یہ وکلا کے علاوہ دیگر کی ملاقات کا کیس ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں کلیئر آرڈر کر دے، ہمیں کنفیوژن رہتی ہے، کبھی ایک لسٹ آتی ہےکبھی دوسری، ہمیں کنفیوژ کردیتے ہیں، اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جو لسٹ جیل میں موجود عمران خان دیں آپ اس کے مطابق عمل کریں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل خطرے میں ہے:نفتالی بینیٹ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت میں سیاسی بحران کے بعد نفتالی بینیٹ نے اعتراف
مئی
اسرائیل ایک مجرمانہ تنظیم مین تبدیل
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق موجودہ کابینہ عدالتی بغاوت کے ذریعے
جنوری
روس کے خلاف نئی مغربی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:23 فروری اور یوکرین پر روسی فوجی حملے کے آغاز کی
فروری
چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری
مئی
غزہ کے 60 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے
مئی
آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل، نئے قائدِ ایوان کا انتخاب متوقع
?️ 16 نومبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) آزاد کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اس وقت اپنے
نومبر
عدم اعتماد کی تحریک ایک بین الاقوامی سازش تھی:فواد چوہدری
?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان
اپریل
یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2025یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ یورپی
جولائی