عمران خان سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے فیصلہ کیا ہے کہ پیر کی رات سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کریں گے۔

جبکہ عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرنے کی شناخت اور ان کو مربوط کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ حقیقی آزادی کے لیے ہماری تحریک سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹیلی تھون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس متعلق تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے مطابق چئیرمین عمران خان کل لائیو ٹیلی تھون کے ذریعے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ کریں گے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومتیں جبکہ سندھ اور بلوچستان میں ایک معتبر میکینزم کے تحت ان فنڈز کو استعمال کیا جائے گا۔

جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ حالیہ بارشوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے،سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں اب تک ملک بھر میں 340 بچوں اور 211 خواتین سمیت 1003جاں بحق ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا ہ میں بارش اور سیلاب سے 122کلومیٹر سڑک، 17پل ، 126897گھر وں کو  نقصان پہنچا جبکہ 2742مویشیوں کو نقصان پہنچا۔صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے اضلاع ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہری پوری، کرک، خیبر، کرم ، لوئر ، چترال، مردان، نوشہرہ، اپردیر، اپرکوہستان اور اپرچترال بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 184جاں بحق ، 233زخمی ہوئے، صوبہ پنجاب میں بارش اور سیلاب سے 237کلومیٹر سڑک، شاہراہیں، 18پل ، 260دکانیں اور 264106گھر مکمل تباہ یا جزوی طور پر متاثر ہوئے۔صوبے کی302797مویشیوں بھی سیلاب سے متاثر ہوئے۔

مشہور خبریں۔

دنیا بھر میں صیہونی سفارت خانوں میں الرٹ

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ اور مزاحمتی محور کی ممکنہ جوابی کارروائیوں کے

یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں سعودی اتحادی افواج کی خود سپردگی

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن کےصوبہ مأرب کے شہر العبدیہ میں تمام سعودی اتحادی عسکریت

ایران کی بلیک لسٹ پر تیل کمپنیوں کا ردعمل

?️ 26 اگست 2026سچ خبریں:روئٹرز کے مطابق ایران کی جانب سے 45 ممنوعہ بحری جہازوں

بشریٰ بی بی کی درخواست منظور، بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم و

لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:کالیفورنیا میں بڑھتی ہوئی جنگلاتی آگ کی شدت کے پیش نظر

ایران نے 70 امریکی ڈھانچے اور 11 فوجی اڈوں پر حملے کیے تھے

?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے مشرق

فلسطینی انفارمیشن آفس: غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے ذمہ دار قابض ہیں

?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ

عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور کا قتل، حماس نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں)  عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی دانشور نزار بنات کے قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے